اسپورٹس

India U19 squad for Australia multi format series: راہل ڈریوڈ کے بیٹے سمیت کو ٹیم انڈیا میں ملی جگہ، آسٹریلیا کے خلاف ہوں گے سیریز کا حصہ

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا کے خلاف ملٹی فارمیٹ کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے سابق کوچ راہول ڈریوڈ کے بیٹے سمیت ڈریوڈ کو اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  سمیت کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستانی انڈر 19 ٹیم کو آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف ایک روزہ اور چار روزہ میچ کھیلنا ہے۔ سمیت کو ان دونوں فارمیٹس کی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا میں موقع ملا ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ انڈر 19 سیریز 21 ستمبر سے شروع ہوگی۔

جونیئر سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا انڈر 19 کے خلاف آئندہ کثیر فارمیٹ IDFC FIRST Bank ہوم سیریز کے لیے ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ سیریز میں 50 اوور کے تین اور دو چار روزہ میچ پڈوچیری اور چنئی میں کھیلے جائیں گے۔

یوپی کے اسٹار بلے باز محمد امان کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم کا کپتان بنایا  گیا ہے۔ چار روزہ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت مدھیہ پردیش کے سوہم پٹوردھن کریں گے۔ سمیت کی بات کریں تو  انہوں نے حال ہی میں مہاراجہ T20 ٹرافی میں کھیلا تھا۔

آسٹریلیا انڈر 19 کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم – رودرا پٹیل (نائب کپتان)، ساحل پرکھ، کارتیکیہ کے پی، محمد امان (کپتان)، کرن چورملے، ابھیگیان کنڈو (وکٹ کیپر)، ہرونش سنگھ پنگالیا (وکٹ کیپر) سمیت ڈریوڈ، یودھاجیت گوہا، سمرتھ این، نکھل کمار، چیتن شرما، ہاردک راج، روہت راجاوت اور محمد عنان۔

آسٹریلیا انڈر 19 کے خلاف چار روزہ سیریز کے لیے ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم – ویبھو سوریاونشی، نتیا پانڈیا، ویہان ملہوترا (نائب کپتان)، سوہم پٹوردھن (کپتان)، کارتیکیہ کے پی، سمیت ڈریوڈ، ابھیگیان کنڈو (وکٹ کیپر)، ہرونش سنگھ پنگالیا (وکٹ کیپر)، چیتن شرما، سمرتھ این، آدتیہ راوت، نکھل کمار، انمولجیت سنگھ، آدتیہ سنگھ اور محمد عنان۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

21 mins ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

50 mins ago

SC Collegium: کالجیم کی سفارش کے باوجود ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری نہیں ہوتی ہے تو اس معاملہ پر سپریم کورٹ کرے گی سماعت

سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش کے باوجود ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں ججوں اور…

3 hours ago