اسپورٹس

IPL 2024: پنجاب کنگز کی جیت پریتی زنٹا کو پڑی مہنگی، انہیں بنانے پڑےآلو کے 120 پراٹھے

گزشتہ ہفتہ آئی پی ایل 2024 میں پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔جس میں راجستھان رائلز نے 3 وکٹ سے قریبی جیت حاصل کی ۔ اگرچہ پریتی زنٹا کی ٹیم نے کبھی آئی پی ایل کی ٹرافی نہیں جیتی۔ لیکن کرکٹ کے حوالے سے جوش ان کے چہرے پر کبھی کم نہیں ہوتا ہے۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔جس میں پریتی زنٹا نے بتایا ہے کہ انہیں پنجاب کنگز کے کھلاڑیوں کے لیے 120 پراٹھے کیوں بنانے پڑے تھے۔

ویڈیو میں پریتی زنٹا نے کہا کہ میں آلو  کے پراٹھے کھانا چاہتی ہوں، ایک ہوٹل نے ہمیں مریلا، تھکیلا، سدیلا پراٹھے کھلائے تھے ۔ میں نے کہا کہ میں آپ کو سکھاتی ہوں۔ پنجاب کے کھلاڑیوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں یہ کروں گی؟ میں نے کہا کہ تبھی ہوگا جب آپ ایک بڑی جیت درج کریں گے اور انہو ں نے  واقعی  میں  میچ جیتا ، پھر میں نے کہا، ٹھیک ہے اور مجھے اس کے لیے 120 پراٹھے بنانے پڑئے۔ پریتی زنٹا نے ہمیشہ اپنی PBKS فرنچائز کی بھرپور حمایت کی ہے اور اکثر ہجوم کے درمیان اپنی ٹیم کی حمایت میں چیختے اور چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آئی پی ایل 2024 میں پنجاب کنگز کی کارکردگی

آئی پی ایل کی تاریخ میں پنجاب کنگز صرف دو بار پلے آف میں پہنچی ہے اور دونوں بار ٹیم ٹرافی نہیں جیت سکی۔ ساتھ ہی آئی پی ایل 2024 میں پنجاب کی کارکردگی اب تک کچھ خاص نہیں رہی ہے۔ ٹیم نے سیزن کا آغاز دہلی کیپٹلس کے خلاف 4 وکٹوں کی جیت کے ساتھ کیا تھا۔ لیکن اس کے بعد پنجاب 5 میچوں میں صرف ایک  جیت درج کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ پنجاب کنگز اب تک 6 میں سے 4 میچ ہار چکی ہے اور اگر صورتحال اسی طرح جاری رہی تو اس بار بھی پلے آف میں پہنچنا ان کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ اپنے آخری میچ میں پنجاب کو راجستھان رائلز کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts