-بھارت ایکسپریس
آئی پی ایل 2023 16ویں سیزن کے آٹھواں میچ میں راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔راجستھان رائلز نے اپنے نئے ہوم گراؤنڈ، گوہاٹی میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ راجستھا ن رائلز کے ہوم گراؤنڈ میں پنجاب کنگز کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ پنجاب کی اس جیت میں کپتان دھون اور فاسٹ بولر نیتھن ایلس اس جیت کے ہیرو ثابت ہوئے۔
راجستھان رائلزکو 198 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے روی چندرن اشون اور یشسوی جیسوال نے راجستھان رائلز کے لیے اوپننگ کی۔ یشسوی جیسوال نے اپنی اننگز کی پہلی گیند پر چھکا لگایا لیکن اس کے بعد 8 گیندوں میں 11 رن بنانے کے بعد وہ ارشدیپ کے ہاتھوں اپنا وکٹ گنوا بیٹھے ۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے جوس بٹلر نے اشون کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔
راجستھان کی ٹیم کو دوسرا جھٹکا 26 کے سکور پر اشون کی صورت میں لگا جو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بٹلر اور سیمسن کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 14 گیندوں پر 31 رنز کی شراکت ہوئی۔ راجستھان کو تیسرا بڑا دھچکا 57 کے اسکور پر جوس بٹلر کی صورت میں لگا جو 19 کے ذاتی اسکور پر ناتھن ایلس کا شکار بنے۔
شمرون ہیٹمائر نے اس میچ میں ٹیم کی جیت کے لیے تیز رفتار رنز بنانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 18 گیندوں میں 35 رنز کی تیز اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور راجستھان کی ٹیم کو اس میچ میں 5 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ میں ناتھن ایلس نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ پنجاب کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
رائلز کی ٹیم کنگز پر حاوی
آئی پی ایل میں ہونے والے میچوں پر نظر ڈالیں تو یہاں راجستھان کی ٹیم پنجاب پر بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 24 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے راجستھان کی ٹیم نے 14 میچ میں جیت حاصل کی ہے۔ جب کہ پنجاب نے 9 بار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی ہو گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…