پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو ہراکر آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں جگہ بنالی۔
Mumbai Indians vs Punjab Kings Qualifier 2 IPL 2025: پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو 5 وکٹ سے ہراکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں 3 جون کو رائل چیلنجرس بنگلورو اور پنجاب کنگس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس میچ میں ممبئی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 203 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں پنجاب نے 19 اوور میں ہی ہدف کو حاصل کرلیا۔ یہ تاریخ میں صرف دوسری بار ہے جب پنجاب کنگس فائنل میچ میں پہنچی ہے۔ پنجاب کنگس نے کپتان شرے یس ایئر کی حیرت انگیز اننگ کی بدولت پانچ بار کی چمپئن ممبئی انڈینس کو 5 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کی ٹیم 11 سال بعد فائنل میں جگہ بنانے کا طویل انتظارختم کیا۔
احمدآباد میں کھیلے گئے اس میچ میں پنجاب کنگس کو 204 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ اس کے جواب میں ٹیم کی شروعات کافی خراب رہی کیونکہ پربھ سمرن سنگھ صرف 6 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ پریانش آریہ اور جوش انگلس نے اننگ کو سنبھالنا شروع ہی کیا تھا، تبھی پریانش 20 رنوں کی اننگ کھیل کرآوٹ ہوگئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے پنجاب نے 72 رنوں کے اسکور پر 3وکٹ گنوا دیئے تھے۔ نیہل واڑھیرا اور شرے یس ایئرنے اننگ کو سنبھالتے ہوئے 84 رنوں کی شاندار شراکت کی۔ نیہل واڑھیرا نے 29 گیندوں میں 48 رن بنائے۔ کپتان شرے یس ایئر ایک اینڈ سے ڈٹے ہوئے تھے، جنہوں نے 41 گیندوں میں ناٹ آوٹ 87 رنوں کی اننگ کھیل کرپنجاب کی تاریخی جیت میں بڑا تعاون دیا۔
11 سال بعد فائنل میں پہنچی پنجاب کی ٹیم
پنجاب کنگس نے ابھی تک واحد آئی پی ایل فائنل 2014 میں کھیلا تھا۔ اس سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پنجاب کو تین وکٹ سے ہراکر ٹرافی سے محروم کردیا تھا۔ شرے یس ایئر کو جادوگر کہیں یا کچھ اور۔ انہوں نے 11 سال بعد پنجاب کے فائنل کھیلنے کے خواب کو پورا کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ شرے یس ایئر کا یہ بطور کپتان 5 سال میں تیسرا آئی پی ایل فائنل ہوگا۔
شرے یس ایئر کی کپتانی میں دہلی کیپٹلس نے 2020 کا فائنل کھیلا۔ وہیں آئی پی ایل 2024 میں انہیں کی کپتانی میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ٹرافی جیتی تھی اور اب پنجاب کنگس کو فائنل میں پہنچا کرانہوں نے تاریخ رقم کردی ہے۔ آئی پی ایل 2025 کا فائنل اب تین جون کو رائل چیلنجرس بنگلورو اور پنجاب کنگس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو.
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…
قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔سی…
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…
اے آئی ایس اے کی قومی صدر نے ابھجیت دیپکے سمیت دیگر مظاہرین کی رہائی…
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…