اسپورٹس

Norway Chess 2025: پی ایم مودی نے ناروے شطرنج 2025 میں کارلسن کے خلاف تاریخی جیت پر گوکیش ڈوما راجو کو مبارکباد دی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نوعمر شطرنج کھلاڑی گوکیش ڈوماراجو کی ناروے کے عالمی نمبر ایک اور پانچ بار کے عالمی چیمپئن میگنس کارلسن کے خلاف ناروے شطرنج 2025 ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ میں شاندار جیت کی ستائش کی۔

گوکیش ڈوماراجو نے میگنس کارلسن کو شکست دی

ہندوستان کے 19 سالہ شطرنج اسٹار گوکیش ڈوما راجو، جو کہ عالمی چیمپئن بھی ہیں، انہو ں نے اپنے کیریئر میں پہلی بار کلاسیکل فارمیٹ میں میگنس کارلسن کو شکست دی۔ اس کامیابی پر انہیں ہندوستانی کھیل برادری کی جانب سے ستائش مل رہی ہے۔

پی ایم مودی نےگوکیش ڈوما راجو کو مبارکباد دی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، “گوکیش ڈوماراجوکی غیر معمولی کامیابی! بہترین فتح حاصل کرنے کے لیے انہیں مبارکباد۔ ناروے شطرنج 2025 کے راؤنڈ 6 میں میگنس کارلسن کے خلاف ان کی پہلی جیت ان کی قابلیت اور لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کے آگے کی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں”۔

سٹاوینجر (ناروے) میں مقامی ہیرو کارلسن کے خلاف کھیلتے ہوئے، گوکیش ڈوما راجو نے فائنل گیم کے دوران خود کو مشکل میں نظر آئے۔ کارلسن ہندوستانی باصلاحیت کھلاڑی پر لگاتار دوسری کلاسیکل جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی برتری کو بڑھانے کے لیے تیار تھے۔ لیکن ایک موڑ کے ڈرامائی  انداز میں، کارلسن نے وقت کی کمی کی وجہ سے ایک بہت بڑی غلطی کی جس کا فائدہ گوکیش  ڈوما راجو نے اٹھایا۔

گوکیش  ڈوما راجونے کھیل کے بعد کہا، “میں زیادہ کچھ نہیں کر سکا، مجھے صرف اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا تھا۔ میں ایسا موقع کی تلاش میں  جو ان کے لیے مشکل تھیں اور خوش قسمتی سے، وہ وقت کے بحران میں پھنس گئے۔” انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس ٹورنامنٹ سے ایک چیز سیکھی ہے کہ وقت کی کمی قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔ ہار سے پریشان، کارلسن نے بورڈ پر مکا مارا اور مایوسی میں مقام چھوڑ دیا۔ دوسری جانب گوکیش  ڈوما راجونے اپنے کوچ گرزیگورز گاجیوسکی کے ساتھ جیت کا سکون سے جشن منایا۔

کارلسن کے ٹیبل پر مکے مارنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گوکیش ڈوما راجو نے کہا، “یہ بات سمجھ میں آتی ہے۔ میں نے اپنے کیریئر میں بھی کئی ٹیبل پنچ کیے ہیں!” اس سے قبل ٹورنامنٹ میں کارلسن نے ابتدائی راؤنڈ میں گوکیش  ڈوما راجو کو شکست دی تھی۔ لیکن اس بارنوجوان ہندوستانی کھلاڑی نے انتہائی اہم وقت پر اپنا حوصلہ برقرار رکھا۔ ناروے شطرنج ٹورنامنٹ میں 6 کھلاڑیوں کے درمیان ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ ہوتا ہے۔ گوکیش ڈوما راجو کی جیت ان کی مہم کے لیے ایک خوشی کا مقام  ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

11 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

38 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago