جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو تین سرکاری ملازمین کو دہشت گردی سے تعلق رکھنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیاہے۔ برطرف کیے گئے ملازمین لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) اور حزب المجاہدین (ایچ ایم) جیسی دہشت گرد تنظیموں کے لیے کام کر رہے تھے۔ ان میں ایک پولیس کانسٹیبل، ایک سرکاری ٹیچر اور میڈیکل کالج کا ایک جونیئر اسسٹنٹ شامل ہے۔ملک اشفاق نصیر – پولیس کانسٹیبل،جن کی بھرتی سال 2007 میں ہوئی تھی،اعجاز احمد – سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں استاد اور وسیم احمد خان – گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں جونیئر اسسٹنٹ یہ تینوں اس وقت جیل میں ہیں۔ حکومت نے ان کے خلاف ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 311 (2) (c) کے تحت کارروائی کی ہے، جو محکمانہ انکوائری کے بغیر سروس ختم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
ملک اشفاق نصیر کو 2007 میں پولیس کانسٹیبل کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔ اس کا بھائی ملک آصف نصیر، جو پاکستان سے تربیت یافتہ لشکر طیبہ کا دہشت گرد تھا، 2018 میں ایک انکاونٹر میں مارا گیا تھا۔ ملک خود لشکر طیبہ کے لیے اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا اور جی پی ایس کی مدد سے دہشت گردوں کو مواد پہنچاتا تھا۔اس کا کردار 2021 میں اس وقت سامنے آیا جب جموں میں اسلحے کی اسمگلنگ کیس کی تحقیقات کے دوران اس کے دہشت گردانہ روابط سامنے آئے۔
ایک سینئر سیکورٹی اہلکار نے کہاکہ ملک نے نہ صرف ہتھیار گرانے کی جگہ کی نشاندہی کی بلکہ پاکستانی دہشت گردوں کو اس کے بارے میں معلومات دے کر ملک کے سیکورٹی نظام کی بھی خلاف ورزی کی۔ ایک پولیس اہلکار ہونے کے ناطے اس نے حلف اور وردی دونوں کو دھوکہ دیا۔وہیں اعجاز 2011 میں استاد بنے اور جلد ہی حزب المجاہدین کے لیے ایک قابل اعتماد اوور گراؤنڈ ورکر (OGW) بن گئے۔ نومبر 2023 میں، اسے پولیس نے اپنے دوست کے ساتھ ٹویوٹا فارچیونر میں اسلحہ، گولہ بارود اورحزب المجاہدین کے پوسٹروں کے ساتھ گرفتار کیا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ مواد پی او جے کے میں سرگرم دہشت گرد عابد رمضان شیخ کی ہدایت پر لیا گیا تھا اور اسے کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں تک پہنچایا جانا تھا۔
وہیں وسیم سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں جونیئر اسسٹنٹ کے طور پر تعینات تھا اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں معاونت کر رہا تھا۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے اسے معلومات لیک کرنے اور دہشت گرد نیٹ ورک کو دیگر لاجسٹک مدد فراہم کرنے کا مجرم پایا۔یاد رہے کہ ایل جی منوج سنہا نے 2020 سے اب تک 75 سے زیادہ دہشت گرد ساتھیوں اور OGWs کو سرکاری ملازمت سے ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے لیے کسی بھی قسم کی ہمدردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ کسی بھی عہدے یا ادارے میں ہو۔
بھارت ایکسپریس۔
امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…
راجہ رام موہن رائے نے ان برائیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ ان کی سب…
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…
بل گیٹس نے این بی سی کی کرسٹن ویلکر سے انٹرویو میں کہا، ’’اے آئی…
29 جون کو سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی کے حوالے سے…
کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…