اسپورٹس

Paris Olympics medal tally: پیرس اولمپکس میڈل ٹیلی: چین سرفہرست، 44ویں نمبر پر ہندوستان

پیرس: چین نے اپنی مضبوط کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعہ کے روز پیرس اولمپکس میں میڈل ٹیلی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ میزبان فرانس اب دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

جمعہ کے روز مقابلہ کے ساتویں دن کے آغاز سے قبل چین کے پاس 11 گولڈ، 7 سلور اور 6 برانز اور کل 24 تمغے ہیں۔ امریکہ 9 طلائی، 15 چاندی اور 13 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکہ کے پاس کل 37 تمغے ہیں۔

ادھر میزبان فرانس 8 گولڈ سمیت کل 27 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا۔ آسٹریلیا 8 طلائی، 6 چاندی اور 4 کانسی سمیت کل 18 تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

وہیں، جاپان 16 تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ جاپان کے پاس سونے کے آٹھ تمغے ہیں، جب کہ برطانیہ 20 تمغوں کے ساتھ ٹاپ 5 میں شامل ہے۔

میڈل ٹیلی

ٹاپ 5 اور ہندوستان:

1۔ چین (11 طلائی، 7 چاندی اور 6 کانسی)؛ کل 24

2۔ امریکہ (9 طلائی، 15 چاندی اور 13 کانسی)؛ کل 37

3۔ فرانس (8 طلائی، 11 چاندی اور 8 کانسی)؛ کل 27

4۔ آسٹریلیا (8 طلائی، 6 چاندی اور 4 کانسی)؛ کل 18

5۔ جاپان (8 طلائی، 3 چاندی اور 5 کانسی)؛ کل 16

44۔ ہندوستان (0 طلائی، 0 چاندی اور 3 کانسی)

پیرس اولمپکس کے چھ دن بعد ہندوستان نے تین تمغے جیتے ہیں اور یہ تمام تمغے شوٹنگ میں آئے ہیں۔ مقابلے کا چھٹا دن ہندوستانی ٹیم کے لیے بہت اچھا رہا۔ اپنے پہلے اولمپکس میں کھیل رہے سوپنل کسالے نے مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

حالانکہ، ملک نے کچھ ایسے نتائج بھی دیکھے جو ان کے خلاف گئے، نکہت زرین اور پروین جادھو مقابلے سے باہر ہو گئے۔

پیرس گیمز کے ساتویں دن کی طرف بڑھتے ہوئے، ہندوستانی کھلاڑیوں کی توجہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے اور تمغوں کی تعداد بڑھانے پر مرکوز ہوگی۔ 2 میڈل جیتنے والی منو بھاکر بھی ایکشن میں ہوں گی۔ وہ 25 میٹر پسٹل کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

5 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

5 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

6 hours ago