اسپورٹس

PAR 3 Masters: نئی دہلی میں ’پی اے آر 3 ماسٹرز‘ گالف ایونٹ کا انعقاد، سفارت کاروں اور پالیسی سازوں کی شرکت متوقع

نئی دہلی: انڈین پچ اینڈ پٹ ایسوسی ایشن(IPPA) کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی ’ڈنر اینڈ کاک ٹیل ایوننگ‘ کے ساتھ ’پرو ماسٹرز 3‘ گالف ایونٹ کا انعقاد 2 مئی 2026 کو کیا جا رہا ہے، جس میں سفارت کاروں، بیوروکریٹس اور پالیسی سازوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

ایونٹ کی دعوت پنیت سنگھ کی جانب سے دی گئی ہے، جو ایسوسی ایشن کے پیٹرن اِن چیف ہیں۔ اس تقریب کا مقصد ’پچ اینڈ پٹ گالف‘ کو فروغ دینا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔

منتظمین کے مطابق ’پی اے آر 3 ماسٹرز‘ کو ’پالیسی میکرز آن دی کورس‘ کے تصور کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں کھیل کے ساتھ ساتھ نیٹ ورکنگ اور تبادلۂ خیال کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

یہ ایونٹ دی نوریکو گالف کورس، ریلوے ایکو پارک، چانکیہ پوری، نئی دہلی میں ہوگا۔ پروگرام کے مطابق ٹی آف شام 4:30 بجے ہوگا جبکہ انعامات کی تقسیم کی تقریب شام 7:30 بجے سے شروع ہوگی۔

تقریب کی میزبانی ’کین اینڈ ایبل انٹرٹینمنٹ‘ کے تعاون سے کی جا رہی ہے، جبکہ اس میں مختلف ادارے اور تنظیمیں بھی شریک ہیں۔ اسپانسرز میں ایز مائی ٹرپ (EaseMyTrip)، انڈیا گالف ٹورازم ایسوسی ایشن (IGTA) اور گلوب شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

2 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago