انٹرٹینمنٹ

Entertainment New: جنید نے اپنی پہچان خود بنائی، مجھے اسکرپٹ تک نہیں دکھاتا: عامر خان

ممبئی: اداکار عامر خان کے بیٹے جنید اپنی فلم ’ایک دن‘ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ عامر خان نے کپل شرما کے ساتھ گفتگو میں بیٹے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنید نے اپنے کیریئر کا راستہ خود منتخب کیا ہے اور اس میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ عامر خان پروڈکشن ہاؤس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ اس میں کپل شرما نے عامر خان سے پوچھا کہ کیا آپ جنید کی فلم کے سکرپٹ پڑھتے ہیں؟

بیٹے کے کیریئر میں عدم مداخلت
عامر خان نے کہا، ’’نہیں، میں ان کی کوئی فلم اسکرپٹ نہیں پڑھتا، اور اسے پسند بھی نہیں کہ میں ان کے کریئر میں دخل دوں۔ اس نے اپنا کریئر اور جدوجہد خود چنا تھا، پہلے وہ تھیٹر کی باریکیاں سیکھنے کے لیے لاس اینجلس گیا تھا۔ پھر وہاں سے آکر ممبئی میں تھیٹر کیا اور ساتھ میں کاسٹنگ ڈائریکٹرز سے ملتا تھا اور آڈیشن دیتا تھا۔ انڈسٹری میں کسی کو پتہ نہیں تھا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔ میں بھی کسی سے کچھ نہیں بتایا تھا۔‘‘

فلم میں انتخاب اور کامیابی

اداکار نے کہا، ’’پھر، مجھے ایک دن آدتیہ چوپڑا کا فون آیا کہ میں جنید کو اپنی فلم میں کاسٹ کر رہا ہوں، یہ بات مجھے جنید نے نہیں بتائی تھی، بلکہ مجھے تو باہر سے پتہ چلا تھا، جنید نے خود فلم سائن کی اور اپنے کام سے سب کے دل جیت لیے، فلم میں جنید نے اچھا کام کیا تھا اور ہر جگہ اس کی تعریف ہو رہی تھی۔، ایک باپ کے طور پر، مجھے فخر ہے کہ اس نے میری مدد کے بغیر اپنی جگہ بنائی۔‘‘

سادگی اور سادہ طرزِ زندگی
عامر خان نے گفتگو کے دوران بتایا کہ جنید بہت سادہ زندگی گزارتے ہیں اور فضول خرچی سے بچتے ہیں۔ عامر نے کہا، ’’میں نے ہی جنید سے کہا کہ ایک کار لے لو۔

باپ بیٹے کا جذباتی رشتہ
عامر نے بیٹے کے تئیں اپنا پیار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ جنید اب قد میں 6 فٹ 2 انچ لمبے ہو گئے ہیں، لیکن ایک باپ کے لیے آج بھی چھوٹے بچے ہی ہیں۔ جب جنید چھوٹا تھا تو اسے گود میں لینا آسان تھا۔ اب وہ کافی لمبا ہے، لیکن جب بھی میں اسے گلے لگاتا ہوں تو مجھے وہی سکون ملتا ہے، جو اسے بچپن میں سینے سے لگاکر ملتا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

20 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

32 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

51 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago