اسپورٹس

Pakistan Cricket: بابر اعظم نے ٹیم سے نکالا تو اس کھلاڑی نے چھوڑ دیا ملک، اب یو ایس اے سے کھیلے گا کرکٹ

پاکستان کے لئے تینوں فارمیٹ کھیل چکے فواد عالم نے اپنے ملک سے ناطہ توڑ لیا ہے۔ فواد گزشتہ کچھ وقت سے پاکستان سے ٹیم سے باہر چل رہے تھے۔ اب انہوں نے پاکستان سے ناطہ توڑ کر ریاست ہائے متحدہ امریکہ (یو ایس اے) سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لمبے کیریئرکے بعد فواد عالم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنی راہیں الگ کرلی ہیں۔

فواد عالم امریکہ میں ہونے والی مائنرلیگ کرکٹ ٹی-20 میں شکاگو کنگس مین کی طرف لوکل پلیئرکے طور پرکھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ وہ سمیع اسلم، حماد اعظم، سیف بدراورمحمد محسن جیسے پاکستانی کھلاڑیوں کی لمبی فہرست میں شامل ہوگئے، جو امریکہ چلے گئے۔ فواد عالم نے مئی 2007 میں ونڈے کے ذریعہ انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد اسی سال ستمبر میں انہوں نے ٹی-20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے لئے ڈیبیو کیا۔

آخر میں سال 2009 میں فواد عالم نے پاکستان کے لئے ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ پہلے ٹسٹ میں سنچری لگانے والے فواد عالم کو تین ٹسٹ کے بعد ڈراپ کردیا گیا اور پھر 11 سال کے لمبے وقفہ کے بعد 2020 میں فواد عالم کو ایک بار پھر ٹ سٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ وہیں فواد نے پاکستان کے لئے اپنا آخری ٹسٹ جولائی، 2022 میں کھیلا تھا۔ ونڈے میں فواد عالم آخری بار 2015 میں اور ٹی-20 انٹرنیشنل میں 2010 میں دکھائی دیئے تھے۔

فواد عالم نے اپنے کیریئر میں پاکستان کے ئلے 19 ٹسٹ، 38 ونڈے اور 24 ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ ٹسٹ کی 30 اننگوں میں انہوں نے 38.88 کی اوسط سے 1011، ونڈے کی 36 اننگوں میں انہوں نے 40.25 کی اوسط سے 966 اور ٹی-20 انٹرنیشنل کی 17 اننگوں میں 194 رن بنائے۔ فواد نے انٹرنیشنل کرکٹ میں کل 6 سنچری لگائی۔

یہ بھی پڑھیں:  Inzamam ul Haq appointed chief selector: پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستانی کرکٹ بورڈ میں ملی بڑی ذمہ داری

اس کے علاوہ فرسٹ کلاس میں فواد عالم کے اعدادوشمار بے حد ہی شانداررہے۔ انہوں نے 201 فرسٹ کلاس میچوں کی 314 اننگوں میں 55.65 کی اوسط سے 14526 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے 43 سنچری اور70 نصف سنچری لگائی، جس میں ان کا سب سے زیادہ 296 رن ناٹ آؤٹ رہا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

11 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago