اسپورٹس

Asia Cup 2023: ہندوستان-پاکستان میچ کے درمیان بابر اعظم کی ٹیم کو جھٹکا، تنازعہ میں پھنس گیا ٹیم کا میڈیا منیجر

Pakistan Cricket Team: کرکٹ فینس کی نظریں ہندوستان اور پاکستان کے میچ پر مرکوز ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار کو بارش کی وجہ سے میچ پورا نہیں ہوسکا۔ یہ مقابلہ آج ریزرو ڈے (پیر کے روز) کھیلا جا رہا ہے۔ بہرحال، پاکستان کرکٹ  ٹیم کے لئے بری خبرآرہی ہے۔ دراصل، پاکستانی ٹیم کے میڈیا مینیجر عمر فاروق کلسن اور بورڈ کے جنرل ڈائریکٹر عدنان علی تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر تنازعہ میں پھنس گئے

 میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر عمر فاروق کلسن اور بورڈ کے جنرل ڈائریکٹر عدنان علی کولمبو میں ایک کیسینو میں دیکھے گئے، جس کے بعد مسلسل تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کی کئی تصاویر اور ویڈیو سامنے آرہی ہیں۔ دراصل، اس وقت عمر فاروق کلسن اور عدنان علی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کولمبو میں ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ عمر فاروق کلسن اور عدنان علی کیسینو جوا کھیلنے گئے تھے۔ حالانکہ اب اس پر دونوں کی صفائی سامنے آگئی ہے۔

صفائی میں دونوں نے کیا کہا؟

عمر فاروق کلسن اورعدنان علی کا کہنا ہے کہ ہم کیسینو میں صرف کھانا کھانے گئے تھے۔ وہیں ایسا مانا جا رہا ہے کہ عمر فاروق کلسن اور عدنان علی کی پاکستان واپسی پر ڈسپلنری ایکشن طے ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ذرئع کا کہنا ہے کہ کم ازکم 20-15 پی سی بی افسران نے کولمبو اور لاہور کے درمیان سفرکیا تھا، جبکہ کچھ مستقل طور پر وہاں تعینات تھے۔ اس کے علاوہ پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ملک ہے۔ اس وجہ سے دونوں افسران کو اس کیسینو میں نہیں جانا چاہئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  India vs Pakistan in Asia Cup 2023: کولمبو میں نکلی دھوپ، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ شروع، ٹیم انڈیا کر رہی ہے بلے بازی

پاکستان کو لگا بڑاجھٹکا

ہندوستان-پاکستان کے درمیان ریزرو ڈے میں ایشیا کپ 2023 کا سپر-4 مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ پیر کے روز ریزرو ڈے پر کھیلے جا رہے مقابلے سے پہلے پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ اسٹارگیند بازحارث رؤف ہندوستان کے خلاف مقابلے سے باہرہوگئے ہیں۔ حارث رؤف کے پیرمیں چوٹ لگی ہے۔ اس وجہ سے وہ یہ مقابلہ نہیں کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کے گیند بازی کوچ مورنے مورکیل نے حارث رؤف کی انجری کے بارے میں اپڈیٹ دیا۔ مورکیل کے مطابق، بدقسمتی سے حارث رؤف کی نسوں میں درد ہوا۔ وہ کل رات اسکین کے لئے گئے۔ عالمی کپ نزدیک ہونے کے سبب آج ہم اسے باہربٹھا رہے ہیں۔ حارث رؤف کے 5 اوور کسی اور گیند باز سے ڈلوائے جائیں گے۔ انہوں نے پہلے دن 5 اوور میں 27 رن دیئے تھے۔ حالانکہ انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملا۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

5 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

6 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

7 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

8 hours ago