اسپورٹس

زبردست ہار کے بعد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی، تین کھلاڑی ہوئے باہر، اسٹار آل راؤنڈر کی واپسی

نیوزی لینڈ کے خلاف تسرے ٹی-20 مقابلے کے لئے پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ پاکستان سیریز کے پہلے ہی 2-0 سے پیچھے ہوچکی ہے اوراس کے سامنے کرویا مرو کی صورتحال ہے۔ 17 جنوری کو ہونے والے مقابلے کے لئے پاکستان نے عامرزماں، عباس آفریدی اوراسامہ میرکو باہرکا راستہ دکھایا ہے۔ ان کے مقام پرپاکستانی ٹیم میں وسیم جونیئر، زمان خان اورمحمد نوازکوموقع دیا گیا ہے۔

پاکستان کے سامنے ٹیم میں تبدیلی کرنے کی مجبوری بھی تھی۔ عباس آفریدی زخمی ہونے کی وجہ سے تیسرا میچ کھیلنے کے لئے دستیاب نہیں تھے۔ عباس آفریدی کا اسکین کروایا گیا اوران کے آخری دومیچوں میں کھیلنے پرصورتحال واضح نہیں ہے۔ پی سی بی نے بیان جاری کرکے کہا کہ عباس کے اسکین میں کوئی سنگین چوٹ سامنے نہیں آئی ہے، لیکن وہ تیسرا ٹی-20 میچ کھیلنے کے لئے دستیاب نہیں ہے۔ آخری دومیچوں میں عباس آفریدی کے کھیلنے پر فیصلہ بعد میں لیا جائے گا۔

پلیئنگ الیون میں ہوئی تبدیلی

وہیں آل راؤنڈرعامرجمال لیگ اسپنراسامہ میرکوخراب کارکردگی کی وجہ سے باہرکیا گیا ہے۔ سیریزمیں بنے رہنے کے لئے پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے تجربہ کارکھلاڑی پربھروسہ کیا ہے اور اس لئے ٹیم میں محمد وسیم جونیئراورمحمد نوازکی واپسی ہوئی ہے۔ اس کےعلاوہ خراب کارکردگی کے باوجود اعظم خان ٹیم میں جگہ بچائے رکھنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کے لئے نیوزی لینڈ دورے کا آغاز بے حد خراب رہا ہے۔ کپتان تبدیل کرنے کے بعد بھی پاکستانی ٹیم کی قسمت تبدیل ہوتی ہوئی نظرنہیں آرہی ہے۔ شاہین آفریدی کی قیادت میں ٹیم نے پہلا میچ 46 رنوں سے گنوایا۔ دوسرے میچ میں پاکستان کی کارکردگی تھوڑی بہترہوئی، لیکن اس میچ میں بھی 21 رن سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون

محمد رضوان، سیم ایوب، بابراعظم، فخرزماں، افتخاراحمد، اعظم خان، محمد نواز، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، زمان خان۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

22 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

36 mins ago