اسپورٹس

IND vs PAK T20 World Cup 2026: پاکستان نے لیا یوٹرن، ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کے ساتھ کھیلنے کے لئے راضی، آئی سی سی میٹنگ کے بعد لیا فیصلہ

India vs Pakistan Match News: پاکستان ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کے ساتھ کھیلنے کوراضی ہوگیا ہے۔ طے شیڈول کے مطابق، یہ میچ 15 فروری کوکولمبومیں کھیلا جانا ہے۔ پاکستان نے لاہورمیں ہوئی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ اس میٹنگ میں پاکستان اوربنگلہ دیش نے آئی سی سی کے سامنے کئی مطالبات رکھے تھے، جن میں سے کچھ مطالبات کوتسلیم بھی کرلیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کوٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے باہرکردیا گیا تھا۔ لاہورمیں ہوئی میٹنگ میں یہ مطالبہ رکھا گیا کہ ورلڈ کپ سے باہرہونے پربھی بنگلہ دیش کومعاوضہ دیا جائے۔ اس پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل راضی ہوگیا ہے۔ معاوضے کے طورپر بنگلہ دیش کوانڈر-19 ورلڈ کپ اورخواتین ورلڈ کپ کی میزبانی بھی دی جاسکتی ہے۔ دوسری طرف، پاکستان نے آئی سی سی آئی ریوینیو میں اپنا حصہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، ابھی آئی سی سی ریوینیومیں حصہ داری 5.75 فیصد ہے، جو تقریباً 35-34 ملین امریکی ڈالرکے برابربتایا جاتا ہے۔ آئی سی سی نے پاکستان کے اس مطالبے پربھی غورکرنے کی بات کہی ہے۔

بھارت-پاکستان سیریزکا مطالبہ مسترد

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان سال 2012 کے بعد کبھی دوطرفہ سیریزنہیں کھیلی گئی ہے۔ پاکستان نے دوطرفہ سیریزکو دوبارہ شرو ع کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن آئی سی سی نے اس مطالبہ کومسترد کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوممالک کے درمیان سیریزکرانا، اس کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان اورپاکستان کا میچ ہائی برڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو یعنی سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے بورڈ کے درمیان چمپئنزٹرافی 2025 کے وقت ہائی برڈ ماڈل پررضامندی بندی تھی۔ اس کے بع ہندوستان-پاکستان میچ نیوٹرل وینیوپرکھیلے جاتے رہے ہیں۔

آئی سی سی نے بتائی بڑی وجہ

وہیں آئی سی سی نے ہندوستان بنام پاکستان بنام بنگلہ دیش ٹرائی سیریزشروع کرنے کی تجویزکومسترد کرنے کی بھی یہی وجہ بتائی ہے۔ آپ کوبتادیں کہ گزشتہ سال ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو وائٹ بال (سفید گیند) سیریزکے لئے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا، جسے کشیدہ ماحول کی وجہ سے 2026 کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ ٹیم انڈیا کے اس دورے پربھی بحران کے بادل منڈلانے رہے ہیں۔ یہ ایک ہی دن میں پاکستان کے لئے دوسرا جھٹکا ہے کیونکہ آئی سی سی اس کے مطالبات کومسترد کرچکا ہے۔

آئی سی سی پاکستان کے مطالبات نہیں تسلیم کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ اوربنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کتنے مطالبات تسلیم کئے گئے، یہ واضح نہیں ہے، لیکن آئی سی سی ہندوستان کوشامل کرنے والی بائی لیٹرل اورٹرائی سیریزکی گارنٹی نہیں دے سکتی۔ یہ حقوق بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے پاس ہے، جوہندوستانی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے۔ دوسری جانب، ہندوستان اوربنگلہ دیش کو تو ستمبر میں سیریز کھیلنی ہے، جس کے لئے ٹیم انڈیا کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے، لیکن یہ سیریز بھی مشکل نظرآرہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

5 minutes ago

Seva Sankalp Abhiyan: نکسل تشدد کے متاثرین کی زندگی سنوارنے کی کوشش، امت شاہ بولے- عزت اور خود انحصاری کے ساتھ جینا ہر شخص کا حق

امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…

1 hour ago

Modi Government’s Big Decision: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم نومبر سے موبائل پر کال کرنے والے کا بھی دکھائی دے گا نام

ٹیلی کام صارفین کو انجان نمبروں سے آنے والی کال کی شناخت میں ہوگی آسانی،…

2 hours ago