قومی

India–Seychelles Relations: صدر پیٹرک ہرمنی کے ساتھ ملاقات رہی کامیاب، بھارت کے مہاساگر وژن میں سیشلز کا کلیدی کردار: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور جمہوریہ سیشلز کے صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمنی کے درمیان پیر کو نئی دہلی میں ایک اہم اور جامع ملاقات ہوئی، جسے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے نہایت معنی خیز قرار دیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس ملاقات کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا کہ سیشلز بھارت کے ”مہاساگر وژن“ کا ایک لازمی اور اسٹریٹجک حصہ ہے، جو بحر ہند کے خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی پر مرکوز ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صدر ہرمنی کا یہ دورہ ایک تاریخی موقع پر ہو رہا ہے، جب سیشلز اپنی آزادی کے 50 برس اور بھارت-سیشلز سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ماضی کے مضبوط رشتوں اور مستقبل کے مشترکہ وژن سے جڑے ہوئے ہیں اور ایک سمندری پڑوسی و قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر سیشلز بھارت کے مہاساگر وژن میں مرکزی مقام رکھتا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے تفصیلی اور بامعنی گفتگو کی۔ وزیر اعظم مودی نے اکتوبر 2025 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر صدر ہرمنی کو مبارک باد دی۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت-سیشلز تعلقات عوامی فلاح پر مبنی ہیں اور مغربی بحر ہند کے خطے میں سلامتی و استحکام کو مضبوط بناتے ہیں۔ لیڈروں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ مہاساگر وژن کے تحت سیشلز کی شراکت ایک اہم ستون ہے۔ صدر ہرمنی نے بھارت کو سیشلز اور پورے خطے کے لیے ایک قابل اعتماد اور دیرینہ شراکت دار قرار دیا اور سیشلز کے ترقیاتی ایجنڈے میں بھارت کی مسلسل معاونت پر اظہار تشکر کیا۔

ملاقات میں اعلیٰ سطحی سیاسی تبادلوں، باقاعدہ مشاورت اور دوروں کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔ دونوں ممالک نے عوامی فلاح پر مبنی ترقیاتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر بھارت نے 175 ملین امریکی ڈالر کے ایک خصوصی اقتصادی پیکیج کا اعلان بھی کیا، جس سے رہائش، صحت، دفاع، ای-موبیلٹی اور سمندری سلامتی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور سیشلز کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط پر مبنی ہیں، جو آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

32 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

2 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

3 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

4 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

4 hours ago