اس سال دیے جانے والے اسپورٹس ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس میں سب سے بڑا اعزاز کھیل رتن ایوارڈ بیڈمنٹن اسٹار جوڑی چراغ شیٹی اور ستوک سائراج رنکیریڈی کو دیا جائے گا۔ جبکہ اسٹار کرکٹر محمد شامی کو بھی ارجن ایوارڈ کے لیےمنتخب کیا گیا ہے۔یہ تمام قومی کھیل ایوارڈ 9 جنوری 2024 کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک بڑے پروگرام کے دوران دیئے جائیں گے۔ یہ اعلان وزارت کھیل نے کیا ہے۔ یہ تمام ایوارڈز صدرہند کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیش کیے جائیں گے۔
ارجن ایوارڈ 26 کھلاڑیوں کو دیا جائے گا
وزارت کھیل کے مطابق اس بار محمد شامی سمیت 26 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ دیا جائے گا۔ جبکہ چراغ شیٹی اور ستوک سائراج رنکیریڈی کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2023 سے نوازا جائے گا۔ یہ تمام ایوارڈز ان کھلاڑیوں کو ان کے کھیلوں میں بہترین کارکردگی پر دیے جائیں گے۔ وزارت کھیل نے کہا ہے کہ کمیٹیوں کی سفارشات کی بنیاد پر اور مناسب تحقیق کے بعد حکومت نے ان تمام کھلاڑیوں، کوچز اور اداروں کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ وزارت نے تمام ایوارڈز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں، کوچز اور تنظیموں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…