اسپورٹس

World Cup 2023: ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے لیے بُری خبر، نسیم شاہ کا ٹورنامنٹ سے باہر ہونا طے

اگلے ماہ سے بھارت میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکل ہے۔ 20 سالہ پاکستانی فاسٹ بولر بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ انجری کی وجہ سے پاکستانی بولر سری لنکا کے خلاف اگلا سپر 4 میچ نہیں کھیل سکے اور پھر وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

بھارت کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے نسیم شاہ پہلی اننگز کے 46ویں اوور کے دوران میدان سے باہر چلے گئے۔ نسیم شاہ کا سیدھا کندھا زخمی ہوگیا۔’ رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم پر فوری ایکشن لیا اور دبئی میں ان کا سکین کروایا۔ اسکین سے کچھ اشارے ملے تھے کہ نسیم رواں سال کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان کا ورلڈ کپ سے باہر ہونا تقریباً یقینی ہے۔

ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کو دسمبر میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ اب یہ یقینی نہیں لگتا کہ نسیم ٹیسٹ سیریز میں بھی کھیلیں گے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس وقت نسیم کے دوسرے اسکین کا انتظار کر رہا ہے جو آنے والے دنوں میں آسکتا ہے۔ دوسرے اسکین کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جا سکے گا کہ چوٹ کتنی سنگین ہے۔

ایشیا کپ میں زمان خان 

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد فاسٹ بولر زمان خان نے نسیم شاہ کی جگہ لی تھی۔ تاہم پاکستان کو سپر 4 میں سری لنکا کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس کے بعد وہ فائنل میں جگہ نہیں بناسکی۔ نسیم کا ورلڈ کپ میں نہ کھیلنا پاکستان کے لیے بڑے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ نسیم ٹیم کے اہم تیز گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Jamia Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بڑا فیصلہ، 12 جنوری تک کیمپس بند، آن لائن ہوں گی کلاسیں، گھر بیٹھے ہوں گے سمسٹر امتحانات

کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے…

19 minutes ago

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

56 minutes ago

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

1 hour ago

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

11 hours ago