اسپورٹس

Mohammed Shami Return: میدان پر محمد شمی کی ہوئی واپسی، جانئے کس سیریز سے ٹیم انڈیا کے لئے ہوں گے دستیاب

Mohammed Shami Return In Indian Team: محمد شمی نے 2023 کے ونڈے ورلڈ کپ میں الگ دھمال مچایا تھا۔ صرف 7 میچ کھیل کر وہ ٹورنا منٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیند باز بنے تھے، جہاں ایڈم زمپا 11 میچوں میں 23 وکٹ حاصل کرکے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے دوسرے گیند باز تھے۔ وہیں محمد شمی 7 میچوں میں 24 وکٹ حاصل کرکے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیند باز بنے تھے۔ ونڈے ورلڈ کپ فائنل کے بعد زخمی ہونے کے سبب محمد شمی اب تک دوبارہ میدان پر واپسی نہیں کرسکے ہیں۔ حالانکہ اب ان کی میدان پر واپسی ہوگئی ہے۔

محمد شمی ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیں اوروہاں انہوں نے نیٹس میں گیند بازی کرنا شروع کردیا ہے۔ محمد شمی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک ویڈیو شیئرکیا، جس میں وہ نیٹس میں گیند بازی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ حالانکہ محمد شمی پوری رفتار کے ساتھ گیند بازی نہیں کر رہے ہیں، لیکن ان کا نیٹس میں لوٹنا کہیں نہ کہیں ان کی واپسی کا اشارہ دے رہا ہے۔ محمد شمی ستمبرمیں بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی ٹسٹ سیریز کے ذریعہ واپسی کرسکتے ہیں۔ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے بھی محمد شمی سے متعلق کہا تھا کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف گھریلو سیریز سے واپسی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2023 ونڈے ورلڈ کپ کے دوران ہی محمد شمی کو ایڑی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ ونڈے ورلٹ کپ کے بعد محمد شمی دسمبرمیں جنوبی افریقہ اورجنوری میں انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں نہیں کھیل سکے تھے۔ فروری میں ہندوستانی تیز گیند باز نے سرجری کروائی تھی، جس کے سبب وہ 2024 کا آئی پی ایل اورٹی-20 ورلڈ کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ حالانکہ اب ان کی واپسی سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہورہی ہیں۔

واپسی سے پہلے کھیل سکتے ہیں گھریلو کرکٹ

حال ہی میں بی سی سی آئی سکریٹری نے اس بات کوواضح کیا کہ نیشنل ٹیم میں کھیلنے والے کھلاڑی خود کو گھریلو کرکٹ کے لئے دستیاب رکھیں۔ ایسے میں محمد شمی بھی پوری طرح سے فٹ ہونے کے بعد گھریلو کرکٹ میں پسینہ بہا سکتے ہیں۔ چوٹ سے ابھرکرواپس لوٹنے کے بعد گھریلوکرکٹ کھیلنا ایک اچھا متبادل ہوگا، جس سے انہیں میچ فٹنس حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

بھارت ایکسپریس-

Nisar Ahmad

Recent Posts

School Roof Collapses in Pakisan’s Peshawar: پاکستان کے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے دردناک حادثہ، کم از کم 29 بچوں کی موت، 40 زخمی، ویڈیو وائرل

پشاور کے کیپٹل سٹی پولیس افسر ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں…

23 minutes ago

Cheque Bounce Case: چیک باؤنس معاملہ میں سپریم کورٹ نے راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا دیا حکم

سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…

1 hour ago

New Delhi Railway Station: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کئی ٹرینوں کے پلیٹ فارم تبدیل، وندے بھارت، سوَتنترتا سینانی اور شرم جیوی سمیت متعدد ٹرینیں شامل

تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…

3 hours ago

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

4 hours ago