اسپورٹس

Mohammed Shami Retirement News: ’شاباش مہاراج، آپ جیسوں نے مستقبل برباد کردیا…‘ کیوں برہم ہوگئے محمد شمی؟ یہاں جانئے پوری تفصیل

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو گزشتہ ایک ہفتے میں دو بڑے جھٹکے لگ چکے ہیں۔ پہلے روہت شرما اور پھر وراٹ کوہلی نے ٹسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ روہت شرما-وراٹ کوہلی کے ریٹائرمنٹ کے بعد کئی دیگر ہندوستانی کرکٹروں کے ریٹائرمنٹ سے متعلق ان دنوں جم کربحث ہو رہی ہے۔ اس درمیان، ایک ویب سائٹ نے محمد شمی سے متعلق بھی خبر چلائی کہ وہ بھی جلد ہی ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ محمد شمی اس پوسٹ کی وجہ سے برہم ہوگئے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی نے اپنے انسٹا گرام پر اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے جم کرلتاڑلگائی ہے۔

کس پرآگ بگولہ ہوئے محمد شمی؟

محمد شمی نے اپنے ریٹائرمنٹ سے متعلق چھپنے والی نیوزکا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا، ”بہت اچھا، شاباش مہاراج! اپنی نوکری کے دن بھی گِن لو کتنے بچے ہوئے ہیں۔ بعد میں ہمارا دیکھ لیں۔ آپ جیسے لوگوں نے ہی ہمارا بیڑا غرق کررکھا ہے۔ مستقبل سے متعلق کبھی تواچھا بول لیا کریں۔ آج کی سب سے خراب اسٹوری! ساری!۔“ محمد شمی نے ہندوستانی ٹیم کے لئے اپنا آخری ٹسٹ میچ سال 2023 میں کھیلا تھا۔ اس ٹسٹ میچ کے بعد سے محمد شمی ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے ہیں۔

حالانکہ ونڈے کرکٹ میں محمد شمی نے گزشتہ کچھ سالوں میں ٹیم انڈیا کے لئے غضب کی کارکردگی پیش کی ہے۔ ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں محمد شمی نے اپنی قاتلانہ گیند بازی سے خوب قہر برپا کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کو چمپئنز ٹرافی کا خطاب دلانے میں محمد شمی نے اہم کردار نبھایا تھا۔ محمد شمی نے 5 میچوں میں کل 9 وکٹ حاصل کئے تھے۔

آئی پی ایل میں مایوس کن کارکردگی

محمد شمی کی کارکردگی آئی پی ایل 2025 میں بے حد مایوس کن رہی ہے۔ محمد شمی اس سال سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ 9 میچوں میں محمد شمی کی جھولی میں صرف 6 وکٹ آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اس سیزن میں کافی مہنگے بھی ثابت ہوئے ہیں۔ محمد شمی کا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں سیزن میں اکنامی 11.23 کا رہا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ محمد شمی اس آئی پی ایل میں کافی مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ سن رائزرس حیدرآبادک ے لئے یہ سیزن کسی خراب خواب سے کم نہیں رہا ہے۔  ٹیم اب تک 11 میچوں میں صرف تین ہی جیت سکی ہے جبکہ 7 میچوں میں ایس آرایچ کو ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

3 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

4 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

4 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

5 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago