عامرخان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار عامرخان کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’ستارے زمین پر‘ کا ٹریلرریلیز ہوگیا ہے۔ جی ہاں، اس فلم کے ٹریلر کا فینس کو بے حد بے صبری سے انتظار تھا، جو اب ختم ہوچکا ہے۔ فلم کے ٹریلرنے آتے ہی انٹرنیٹ پردھوم مچا دی اوریہ چھا گیا۔ آئیے جانتے ہیں کہ فلم ’ستارے زمین پر‘ کا ٹریلرکیسا ہے اوراس میں کیا ہے؟
فلم کے ٹریلرمیں کیا؟
عامرخان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ٹریلرکی بات کریں تو یہ ٹریلربے حد کمال کا ہے۔ فلم کے ٹریلرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ایک معذور لوگوں کے دلچسپ اسپورٹس ڈراما پرمبنی ہے۔ فلم کے ٹریلرمیں عامرخان بطور کوچ نظرآرہے ہیں اوروہ معذورلوگوں کی ٹیم کے باسکٹ بال کے کوچ ہیں۔ فلم ’ستارے زمین پر‘ کے تین 3 منٹ 19 سیکنڈ کے ٹریلرمیں عامرخان کے ساتھ آپ کو جینیلیا ڈیسوزا کی جھلک بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
کیسا ہے ’ستارے زمین پر‘ کا ٹریلر
واضح رہے کہ عامر خان کی فلم کا یہ ٹریلربے حد دلچسپ ہے اور لوگوں کو خوب پسند بھی آرہا ہے۔ ریلیز ہوتے ہی فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ وہیں، اب اس پر صارفین (یوزرس) بھی اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔ ایک یوزر نے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فلم آف دی ایئر۔ دوسرے صارف نے کہا کہ عامر خان کا کم بیک۔ امید ہے کہ کچھ اچھا ہوگا۔ تیسرے یوزر نے لکھا کہ باکس آفس کے کنگ کی واپسی۔
کب ریلیز ہوگی عامرخان کی یہ فلم؟
اس کے علاوہ ایک یوزر نے کہا کہ مزہ آگیا۔ ایک اور نے لکھا کہ کیا ٹریلرہے، فلم ہٹ ہونی ہے۔ ایک دیگریوزر نے کہا کہ عامر خان واپس آگئے ہیں۔ اس طرح کے تمام کمنٹس (ردعمل) لوگوں نے اس ٹریلیرپر کیا ہے، جسے دیکھ کرلگتا ہے کہ عامرخان کی یہ فلم لوگوں کو کافی پسند آنے والی ہے اور عامرخان کی اس فلم کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ وہیں، اگر فلم کی ریلیز کی بات کریں تو یہ فلم 20 جون سے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…
بھارت اور برازیل کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے…