بین الاقوامی

Donald Trump on India Pakistan Ceasefire: ’ہندوستان اورپاکستان کے درمیان امریکہ نے کرایا سیزفائر‘، سعودی عرب میں ڈونالڈ ٹرمپ نے پھردوہرائی بات

Trump on India-Pakistan Ceasefire: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل (13 مئی، 2025) کوایک بارپھردعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی جدوجہد کو روکنے کے لئے کامیابی کے ساتھ تاریخی جنگ بند کرائی۔ انہوں نے ریاض میں سعودی عرب-امریکہ سرمایہ کاری فورم کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ”جیسا کہ میں نے اپنی افتتاحی تقریب میں کہا تھا، میری بڑی امید امن کا سفیربننا اور اتحاد لانا ہے۔ مجھے جنگ پسند نہیں ہے۔ ویسے ہمارے پاس دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی فوج ہے۔”

ہندوستان-پاکستان کے درمیان کرایا سیز فائر: ٹرمپ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ کچھ ہی دن پہلے، میری انتظامیہ نے ہندوستان اورپاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنے کے لئے تاریخی جنگ بندی کو کامیابی کے ساتھ کروایا۔ امریکی صدرٹرمپ خلیجی خطے کے اپنے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب میں ہیں۔ انہوں نے کہا، ”میں نے ایسا کرنے کے لئے کافی حد تک تجارت کا استعمال کیا اور میں نے کہا کہ ساتھیو، چلو۔ ایک سودا کرتے ہیں۔ چلو کچھ تجارت کرتے ہیں۔” ٹرمپ کے اس خطاب کے دوران وہاں موجود ناظرین نے تالیاں بجائیں۔ اس دوران ارب پتی ایلن مسک بھی موجود تھے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اس کی تعریف کی۔

ہندوستان-پاکستان سیزفائرپرکیا بولے ٹرمپ؟

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا، ”آئیے، جوہری میزائلوں کی تجارت نہ کریں۔ آئیے، ان چیزوں کی تجارت کریں، جنہیں آپ اتنی خوبصورتی سے بناتے ہیں اور دونوں کے پاس بہت طاقتور لیڈر، بہت مضبوط لیڈر، اچھے لیڈر، اسمارٹ لیڈر ہیں۔ اوریہ سب رک گیا۔ امید ہے کہ یہ ایسے ہی رہے گا، لیکن یہ سب رک گیا۔”

مارکو روبیو پرفخرہے: ڈونالڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ انہیں وزیرخارجہ مارکوروبیواوران سبھی لوگوں پربہت فخرہے، جنہوں نے اتنی محنت کی۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا، ”مارکو، کھڑے ہوجائیے۔ تم نے بہت اچھا کام کیا۔ شکریہ۔ نائب صدر جے ڈی وینس، پورے گروپ نے تمہارے ساتھ کام کیا، لیکن یہ بہت اچھا کام ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ (ہندوستان اورپاکستان) حقیقت میں ساتھ مل رہے ہیں۔”

‘جوہری تنازع کورکوا دیا’، سیز فائر پر ٹرمپ نے کیا تھا دعویٰ

ڈانلڈ ٹرمپ نے ایک دن پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے ہندوستان اورپاکستان کے درمیان ’نیوکلیئرجدوجہد‘ کو روک دیا اور جنوب ایشیائی پڑوسیوں سے کہا کہ اگر وہ دشمنی ختم کردیں تو امریکہ ان کے ساتھ ’بہت سارا تجارت‘ کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

14 minutes ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

57 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

4 hours ago