قومی

Persona Non Grata: حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر کو ’’ناپسندیدہ شخص‘‘ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑنے کے لیے کہا

بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے ایک پاکستانی اہلکار کو ’پرسونا نان گریٹا‘ (ناپسندیدہ شخص) قرار دیتے ہوئے اسے ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت نے کہا کہ یہ افسر ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کے عہدے اور قواعد کے خلاف تھیں۔ اس وجہ سے اسے 24 گھنٹے کے اندر ہندوستان چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔

پیر کو وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ایک خط میں اپنا سخت اعتراض درج کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن کے قائم مقام سفیر (چارج ڈی افیئرز) کے حوالے کیا۔ ہندوستانی حکومت کا یہ قدم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں اور پہلے ہی پاکستانی ہائی کمیشن کے کئی اہلکاروں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ Persona Non Grata کا مطلب ہے کہ کسی غیر ملکی اہلکار کو اب اس ملک میں رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ فیصلہ عام طور پر اس وقت لیا جاتا ہے جب کوئی سفارت کار اپنی حدود سے باہر جا کر کوئی ایسا کام کرتا ہے جو میزبان ملک کی سلامتی یا پالیسی کے خلاف ہو۔ ان میں جاسوسی جیسی سرگرمیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ وزارت نے اصل وجہ عوامی ڈومین میں بیان نہیں کی ہے، تاہم یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ قدم متعلقہ افسر کی ایسی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے، جو اس کو حاصل اختیارات سے تجاوز کی نشان دہی کرتے ہیں۔

پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہندوستانی حکومت نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے جہاں سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کیا تھا، وہیں اس نے پاکستانی ہائی کمیشن کے کئی افسران کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد آپریشن سندور نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا، تاہم فی الحال دونوں ممالک نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ تازہ ترین فیصلہ پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر کی کچھ ایسی سرگرمیوں کے باعث لیا گیا ہے، جنھیں حکومت ملک مخالف سمجھتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

8 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 hours ago