-بھارت ایکسپریس
Mohammed Shami Saves Man Life Car Accident Nainital: ٹیم انڈیا کے اسٹار گیند باز محمد شمی کی کارکے سامنے ایک دوسری کار کا حادثہ ہوگیا۔ یہ حادثہ نینی تال میں ہل روڈ پر ہوا۔ اس کے بعد محمد شمی نے سرگرمی دکھائی اورمتاثرہ شخص کی جان بچالی۔ دراصل، محمد شمی نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر حادثے کی پوری جانکاری شیئرکی ہے۔ انہوں نے اس حادثہ سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں ایک کار پہاڑی سے نیچے جھاڑیوں میں حادثے کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ محمد شمی نے اس ویڈیو کوشیئرکرکے لکھا- ’یہ شخص بہت خوش قسمت ہے۔‘
بہترین کام کرتے نظرآئے محمد شمی
محمد شمی نے مزید کہا- ”اسے خدا نے دوسری زندگی دی ہے۔ نینی تال میں ہل روڈ پرمیری کار کے بالکل سامنے اس کی کار پہاڑی سے نیچے گرگئی۔ ہم نے اسے محفوظ طریقے سے باہرنکالا-‘‘ محمد شمی نے جو ویڈیو شیئرکیا ہے، اس میں وہ ایک زخمی شخص کی دیکھ بھال کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ وہیں کافی تعداد میں دوسرے لوگ بھی نظرآرہے ہیں، جنہوں نے شخص کی جان بچانے میں ان کی مدد کی۔ اسٹارگیند بازکافی دیرتک شخص کی دیکھ بھال کرتا ہوا نظرآیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کی جان بچالی۔ بتایا جا رہا ہے کہ نینی تال سے لوٹتے وقت ان کے سامنے یہ حادثہ ہوا۔
وہ نینی تال کے ایک اسکول پروگرام میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ رپورٹس کے مطابق، محمد شمی کی بھتیجی یہاں واقع سینٹ میری کانوینٹ اسکول میں پڑھتی ہے۔ محمد شمی کے وہاں پہنچنے پرزوردار استقبال ہوا اورکئی بچوں نے ان کے ساتھ تصویرکھنچوائی۔
اس سے قبل محمد شمی نے جمعہ کووزیرداخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ انہوں نے اس کی تصویرانسٹاگرام پرشیئرکی تھی۔ ان تصاویر میں کئی لیڈر دکھائی دے رہے ہیں۔ دراصل، اسٹارگیند بازبی جے پی لیڈرانل بلونی کی دعوت پران کے گھرپہنچے تھے۔ اس دوران وہ اتراکھنڈ میں منائے جانے والے خاص تقریب ایگاس میں شامل رہے۔ اس خاص تقریب میں کئی شخصیات نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ محمد شمی ورلڈ کپ میں ہارکے بعد کافی جذباتی ہوگئے تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ڈریسنگ روم میں ان کی پیٹھ تھپتھپاکران کا حوصلہ بڑھایا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…