قومی

Rajasthan Assembly Elections 2023: راجستھان میں تقریباً 70 فیصد ووٹنگ، بی جے پی اور کانگریس دونوں نے کیا بڑا دعویٰ

Rajasthan Assembly Elections 2023: راجستھان میں اسمبلی کی 199 سیٹوں کے لئے ہفتہ کے روز(25 نومبر) ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران تقریباً 70 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ریاست میں اہم مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ دونوں ہی جماعتوں کے لیڈران نے اپنی اپنی پارٹی کومینڈیٹ  ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔ افسران کے مطابق، تشدد کے کچھ حادثات کو چھوڑ کر ووٹنگ پُرامن رہی۔ سال 2018 کے اسمبلی الیکشن میں ریاست میں کل 74.06 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس طرح سے اس الیکشن میں تقریباً 4 فیصد ووٹنگ کم ہوئی ہے۔

برسراقتدارکانگریس اوراہم اپوزیشن جماعت بی جے پی کے لیڈران نے دن میں میڈیا سے بات چیت میں اعتماد ظاہرکیا کہ ان کی پارٹی کو مینڈیٹ ملے گا۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے جودھپور میں کہا کہ کانگریس کے خلاف کوئی اقتدارمخالف لہرنہیں ہے اور پارٹی ریاست میں پھر سے حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا، ”ایسا لگتا ہے کہ کوئی ‘انڈرکرنٹ‘ ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ (کانگریس) حکومت دوبارہ بنے گی۔‘‘

سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے جھالاواڑ میں صحافیوں سے بات چیت میں اشوک گہلوت کے ‘انڈرکرنٹ‘ والے بیان پرتنقید کرتے ہوئے کہا، ”میں ان سے متفق ہوں۔ حقیقت میں ایک ‘انڈرکرنٹ‘ ہے، لیکن یہ بی جے پی کے حق میں ہے۔ تین دسمبر کو کمل (بی جے پی کا انتخابی نشان) کھلے گا۔‘‘

جودھپور میں مرکزی وزیرگجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا، ”بی جے پی زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدارمیں آرہی ہے۔ اس بار لوگ کانگریس کے پانچ سال کے اقتدار کے دوران خواتین کے خلاف ہوئے جرم، پیپرلیک اور بدعنوانی کو دھیان میں رکھ کر ووٹ کریں گے۔‘‘ اس سے پہلے دن میں وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے اور کئی دیگرلیڈران نے راجستھان کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹنگ کرنے کی اپیل کی۔

ووٹنگ کے دوران گورنرکلراج مشرا، وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، مرکزی وزیرگجیندرسنگھ شیخاوت اور کیلاش چودھری، سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے اور سابق نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے بھی ووٹ ڈالے۔ اشوک گہلوت اور گجیندر سنگھ شیخاوت نے جودھپور میں کیلاش چودھری نے بالوترا میں، وسندھرا راجے نے جھالاواڑ میں اور سچن پائلٹ نے جے پور میں ووٹ ڈالا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG: بھارت کے اسٹار کھلاڑی کو ملی وارننگ، انگلینڈ کے خلاف ایسانہیں کیا تو ٹیم انڈیا سے کردیا گیا جائے گا ڈراپ

آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

11 seconds ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

26 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

52 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago