اسپورٹس

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان میدان میں بن گئے ’اسپائیڈرمین‘، کیچ دیکھ کر ہرکسی کے اڑگئے ہوش، سوشل میڈیا پر وائرل

Australia vs Pakistan, 2nd Test Match: آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری ٹسٹ سیریز کا دوسرا مقابلہ 26 دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس مقابلے میں پاکستان کے وکٹ کیپر کھلاڑی محمد رضوان نے اپنی عمدہ وکٹ کیپنگ سے ہرکسی کو حیران کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پرلوگ ان کے اس ویڈیو کو کافی تیزی سے شیئر کر رہے ہیں۔

وائرل ہو رہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے لئے اننگ کا 83واں اوور تیز گیند باز شاہین آفریدی گیند بازی کر رہے ہیں۔ آفریدی کے اس اوور کی دوسری گیند کو ایلیکس کیری نے کور میں کھیلنے کی کوشش کی، لیکن وہ ناکامیاب رہے۔ نتیجہ یہ رہا کہ گیند ان کے بلے کا اندرونی کنارہ لیتے ہوئے وکٹ کے پیچھے چلی گئی۔ یہاں مستعدی کے ساتھ تعینات محمد رضوان نے لیفٹ سائیڈ میں چھلانگ لگاتے ہوئے ہرکسی کو حیران کردیا۔  اس کے بعد ایلیکس کیری کو محض 4 رنوں کے انفرادی اسکورپر پویلین لوٹنا پڑا۔

سوشل میڈیا پرلوگ محمد رضوان کے اس غیریقینی کیچ کی جم کرتعریف کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دوسرے ٹسٹ مقابلے کے لئے محمد رضوان کو سرفرازاحمد کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلے ٹسٹ مقابلے میں وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔ میلبورن میں ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم 318 رن بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ٹیم کے لئے تیسرے نمبرپر بلے بازی کرتے ہوئے مارنس لابوشین سب سے زیادہ 63 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ اس دوران  انہوں نے پانچ چوکے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:   IPL 2024 Sponsor Rights: چین کے خلاف بی سی سی آئی کی بڑی کارروائی، چینی برانڈس پر پابندی لگا سکتا ہے ہندوستانی کرکٹ بورڈ

خبرلکھے جانے تک پاکستان کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں ڈرنکس تک تین وکٹ کے نقصان پر141 رن بنالئے ہیں۔ کریز پر فی الحال شان مسعود 67 گیندوں میں 53 رن اور سعود شکیل 10 گیندوں میں 2 رن بناکرجمے ہوئے ہیں۔ گرین ٹیم اب بھی پہلی اننگ کی بنیاد پر 177 رن پیچھے ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago