اسپورٹس

Pakistan Cricket Team Performance: پاکستانی کرکٹرمحمد رضوان نے شرمناک ہارپرتوڑی خاموشی، ٹیم میں سیاست سے متعلق کہی یہ بڑی بات

Mohammad Rizwan on Pakistan Cricket Team Performance: پاکستان کی ٹیم نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے اسے زبردست ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ اسٹیج میں یو ایس اے اور ہندوستان سے ہار کے بعد ٹیم سپر-8 تک میں کوالیفائی نہیں کرپائی۔ اس شرمناک کارکردگی کے بعد پاکستان کی ٹیم کو مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کپتان بابراعظم بھی نقادوں کے نشانے پر ہیں۔ وہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس شرمناک کارکردگی کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں پر ایکشن لینے کی بات کہی ہے۔

ہم خراب کارکردگی کے لئے تنقید کے حقدار

پاکستان کے اسٹار وکٹ کیپربلے باز محمد رضوان نے پاکستان کی ہارپر اپنی خاموشی توڑی ہے۔ محمد رضوان نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خراب کارکردگی کے لئے تنقید کے حقدار ہیں۔ محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ تنقید کا سامنا نہیں کرسکتے، وہ کامیاب نہیں ہوسکتے۔ محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کی ہار کے پیچھے کوئی ایک وجہ نہیں بتائی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کئی کمزوریاں ہار کی وجہ بنیں۔ اس وجہ سے پاکستان ٹورنا منٹ سے جلد باہرہوگیا۔

ٹیم میں سیاست کے سوال پر دیا جواب

محمد رضوان نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے بارے میں کہا- میں نے چیئرمین صاحب کو دیکھا ہے۔ وہ کافی ہارڈ ورکنگ ہیں۔ محمد رضوان نے ٹیم کی سرجری کے سوال پر کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ یہ پہلی بار ہے۔ جب ٹیم ورلڈ کپ سے لوٹتی ہے تو اس کا ریویو کیا جاتا ہے۔ یہ پہلی بارنہیں ہو رہا ہے۔ محمد رضوان نے ٹیم میں سیاست کے سوال پر کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تواس سے پہلے بھی تو ہم ہارے ہوئے ہیں۔ یہ صرف لوگوں کی باتیں ہوتی ہیں۔ یہ وہ ٹیم ہے، جو سیمی فائنل، فائنل کھیلی ہے۔ ہاں، ایونٹ نہیں جیت پائے، لیکن ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بابراعظم کی جاسکتی ہے کپتانی 

Nisar Ahmad

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

3 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

30 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago