ہندوستانی مارکیٹ ریگولیٹر SEBI نے امریکی شارٹ سیلر ہنڈنبرگ ریسرچ، ناتھن اینڈرسن اور ماریشس میں مقیم ایف پی آئی مارک کنگڈن کو اڈانی گروپ کمپنی کے بارے میں گمراہ کن رپورٹیں جاری کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ SEBI نے یہ نوٹس اڈانی انٹرپرائزز کو اپنے حصص میں ٹریڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر جاری کیا ہے۔مارکیٹ ریگولیٹر نے الزام لگایا ہے کہ ہنڈنبرگ اور اینڈرسن نے SEBI ایکٹ، SEBI کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز کے تحت دھوکہ دہی کی روک تھام اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
وہیں دوسری جانبFPI کنگڈن پر FPI ریگولیشن کے لیے SEBI کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے، اس کے علاوہ دھوکہ دہی کی روک تھام اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کے ضوابط کا بھی الزام لگا ہے۔مارکیٹ ریگولیٹر SEBI نے کہا کہ ‘Hindenberg اور FPI نے ایک گمراہ کن بیان جاری کی کہ یہ رپورٹ صرف ہندوستان سے باہر تجارت کی جانے والی سیکیورٹیز کی تشخیص کے لیے تھی، جبکہ یہ واضح طور پر ہندوستان میں درج کمپنیوں سے متعلق ہے۔
آپ کو بتادیں کہSEBI نے کہا، ‘FPI مارک کنگڈن نے ہندوستانی ڈیریویٹوز مارکیٹ میں اڈانی انٹرپرائزز فیوچرز میں تجارت کرکے ہنڈن برگ کی اڈانی انٹرپرائزز میں بالواسطہ شمولیت کی سہولت فراہم کی اور کمائے گئے منافع کو شارٹ سیلر کے ساتھ بانٹ دیا۔دوسری جانب امریکی شارٹ سیلر ہنڈن برگ نے جنوری 2023 میں جاری ہونے والی اپنی رپورٹ کے دفاع میں دلائل جاری رکھے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…