بھارت ایکسپریس۔
ایک وقت تھا جب ہندوستانی ٹیم میں مہاراشٹر کے کھلاڑیوں کا دبدبہ دیکھنے کو ملتا تھا۔ سچن تندولکر سے متعلق سنیل گواسکرتک، ممبئی اورمہاراشٹرٹیم نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو کئی نگینے دیئے۔ حالانکہ اس کے بعد سوربھ گانگولی کا دورآیا۔ گانگولی کی کپتانی میں دیگرٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم انڈیا میں جگہ ملی۔ ہندوستانی ٹیم کے اسٹاربلے باز محمد کیف نے اب اس بات کا انکشاف کیا ہے۔
پورے ملک کی صلاحیتوں کو تلاش کیا
للن ٹاپ سے بات چیت میں محمد کیف نے کہا کہ ”سوربھ گانگولی اورکوچ جان رائٹ کے کئی کھلاڑیوں پراحسان ہیں۔ میں توان کا احسان مند ہوں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ بھید بھاؤ نہیں کیا۔ پہلے سلیکٹروں کا ماننا تھا کہ اچھی کرکٹ صرف مہاراشٹراورممبئی میں ہو رہی ہے۔ سلیکٹروں کا ماننا تھا کہ یہان سے کرکٹرنکلتے ہیں۔ جب سوربھ گانگولی کپتان بنے تو انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں صلاحیتیں ہیں، آپ اس صلاحیت کو تلاش کرلاؤ۔ اس کے بعد مہندرسنگھ دھونی رانچی سے، میں الہ آباد سے اور ویریندرسہواگ نجف گڑھ سے آئے۔“
میچ ونرکھلاڑیوں کو ملا موقع
محمد کیف نے کہا، ”جان رائٹ نے لوگوں سے پوچھنا شروع کیا۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ گھریلو کرکٹ میں کون اچھا کھیلتا ہے۔ گانگولی نے یہ کام کیا کہ آپ کس علاقے سے آتے ہیں، اس سے فرق نہیں پڑتا۔ اگرآپ ایک میچ ونرکھلاڑی ہیں تو آپ کو ٹیم میں جگہ ملے گی۔ جان رائٹ اورسوربھ گانگولی ہندوستانی ٹیم میں تبدیلی لائے۔ میں نمبر7 پرکھیلتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ اگرلورآرڈرمیں جاکر30 گیندوں میں 30 رن بھی بنا رہے ہیں تویہ ٹیم کے لئے اچھا ہے۔ آپ اتنے ہی بڑے کھلاڑی ہیں، جتنے سلامی بلے باز ہیں۔ انہوں نے ہم پراوریوراج سنگھ پرپورا بھروسہ کیا اور ہمیں موقع دیا۔“
گانگولی کی کپتانی میں محمد کیف کی کارکردگی
انٹرنیشنل کرکٹ میں محمد کیف کی کارکرگی کی بات کریں تو انہوں نے 13 ٹسٹ کی 22 اننگوں میں 32.84 کی اوسط اور 40.31 کی اسٹرائیک ریٹ سے 624 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے تین نصف سنچری کے ساتھ ہی ایک سنچری بھی لگائی۔ اس کے علاوہ 125 ونڈے کی 110 اننگوں میں انہوں نے 2753 رن بنائے۔ یک روزہ کرکٹ میں محمد کیف کے نام 17 نصف سنچری اور 2 سنچری ہیں۔ گانگولی کی کپتانی میں انہوں نے 4 ٹسٹ میں 170 رن اور 83 ونڈے میں 1935 رن بنائے۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…