نیویارک میں ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم میں ’بڑی سرجری‘ کا اشارہ دیا ہے۔پیر کو مقامی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق نیویارک میں پاکستان انڈیا میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا تاہم آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، قوم جلد بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ناراض
وہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم کی شکست کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، البتہ یہ ایک مشکل پچ تھی اور اس پر 120 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہیں تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ بھارت جیسی بیٹنگ لائن جب 120 رنز پر آؤٹ ہوجائے تو لازمی بات ہے کہ 120 رنز بنانا دوسری ٹیم کے لیے بھی آسان نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میچ آخر تک ہمارے ہاتھ میں تھا اور جب 72 رنز پر ہمارے صرف 2 کھلاڑی آؤٹ تھے تو وہاں سے جیتنا مشکل نہیں تھا لیکن بدقسمتی سے اتنے قریب پہنچ کر بھی ہم میچ نہ جیت سکے، ہمیں اس صورتحال سے میچ جیتنا چاہیے تھا۔ایک سوال کے جواب میں گیری کرسٹن نے کہا کہ ہم نے پلان پر عمل نہیں کیا اور کچھ غلط فیصلوں کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، 8 وکٹیں ہاتھ میں ہوں اور آدھے سے زیادہ رنز بن چکے ہوں، ایسے وقت میں فیصلہ سازی بہت اہمیت رکھتی ہے، جس میں ہم ناکام ہوئے۔
ایک ساتھ کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے
واضح رہے کہ پاکستان کی اس بدترین ہار پر ایک ساتھ کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ٹی20 انٹرنیشنلز کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف پوری بھارتی ٹیم آؤٹ ہوئی، اس سے قبل ٹی20 انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف 2 مرتبہ بھارت کی 9 اور 2 مرتبہ 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آل آؤٹ ہونے کے باوجود میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ٹی20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا 8 بار ہوا جس میں پاکستان کو واحد کامیابی 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ملی، جب بھارت نے پاکستان کو 152 رنز کا ہدف دیا اور پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے یہ ہدف حاصل کرلیا تھا۔
ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی 7 کامیابیاں میگا ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ہیں، بھارت کی ان 7 کامیابوں میں 2007 کے ٹی20 ورلڈکپ میں وہ پاک – بھارت مقابلہ بھی شامل ہے، جس کا فیصلہ بال آؤٹ – فٹبال کی طرح پینلٹی شوٹس (اس میں دونوں ٹیموں کے باؤلرز وکٹیں اڑانے کی کوشش کرتے ہیں اور جو زیادہ بار بیلز اڑانے میں کامیاب ہوتا ہے، وہی ٹیم جیت جاتی ہے)، پر ہوا تھا۔حیران کن طور پر ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تمام مقابلوں میں ٹاس جیت نے والی ٹیم نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ میچ بھی جیتنے میں کامیاب رہے، تاہم کل نیویارک میں ہونے والے میچ میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا جب ٹاس جیتنے والی ٹیم میچ ہار گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…