اسپورٹس

Lord’s Test: انگلینڈ کی پہلی اننگز 387 رنز پر سمٹی، بمراہ نے حاصل کیں پانچ وکٹیں

لارڈس: لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز 387 رنز پر سمٹ گئی ہے۔ جو روٹ نے سب سے زیادہ 104 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے دوسرے دن کا کھیل چار وکٹوں پر 251 رنز سے شروع کیا۔ صبح وکٹیں تیزی سے گریں اور انگلینڈ نے 271 تک مزید تین وکٹیں گنوا دیں۔ پہلے دن 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے روٹ 104، اسٹوکس 44 اور کرس ووکس صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ جسپریت بمراہ نے تینوں وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی اننگز دوسرے سیشن میں ختم

اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز جیمی اسمتھ اور برائیڈن کارس نے آٹھویں وکٹ کے لیے 84 رنز کی شراکت داری کی۔ سراج نے اسمتھ کو 51 رنز پر آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 355 تھا۔ آرچر نویں وکٹ کے طور پر 370 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ انہیں بولڈ کرکے بمراہ نے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔ برائیڈن کارز 387 کے اسکور پر آخری وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ کارس 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں سراج نے آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی اننگز دوسرے سیشن میں ختم ہو گئی۔

 آخری تین وکٹوں نے جوڑے 116 رنز

مخالف ٹیم کے نچلے آرڈر کے بلے باز ہندوستانی ٹیم کے لیے ہمیشہ ایک مسئلہ رہے ہیں۔ یہاں بھی ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کی اننگز میں 271 رن پر سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ لیکن، آخری تین وکٹوں نے 116 رنز جوڑے اور ٹیم کو باعزت مقام پر پہنچا دیا۔

ہندوستانی ٹیم نے پھر کی ناقص فیلڈنگ 

جسپریت بمراہ کو چھوڑ کر باقی گیند باز موثر نہیں رہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ایک بار پھر ناقص فیلڈنگ کی اور کئی کیچز چھوڑے۔ اگر کیچز نہ چھوڑے جاتے تو انگلینڈ کی اننگز 300 سے کم رنز تک محدود ہو سکتی تھی۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے پانچ، سراج اور ریڈی نے دو دو اور جڈیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Swami Prasad Maurya Remarks on INDIA Alliance: ’راہل ہی ملک کے ہیرو ہیں، مجھے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘، اکھلیش کے انکار پر سوامی پرساد موریہ کا جواب

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…

33 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago