اسپورٹس

Bangladesh New Captain: مہدی حسن کی چھٹی، ہندو کھلاڑی بنا بنگلہ دیش کا نیا کپتان

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بدھ (29 جولائی) کو ونڈے کے نئے کپتان کا اعلان کردیا۔ ٹی-20 میں پہلے سے ہی بنگلہ دیش کے لئے کپتانی کی ذمہ داری سنبھال رہے لٹن داس کو ونڈے کا بھی کپتان بنا دیا گیا ہے، جو ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ لٹن داس نے مہدی حسن معراج کی جگہ لی ہے۔ اس طرح سے بنگلہ دیش نے ہندومسلم یکجہتی کی بہترین مثال پیش کی ہے۔

قابل ذکرہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وکٹ کیپربلے بازلٹن داس کوونڈے ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ وہ اس سے پہلے 2022 سے 2023 کے درمیان فارمیٹ کے 7 میچوں میں ٹیم کی کپتانی کرچکے ہیں۔ بتایا گیا کہ لٹن داس 2027 ونڈے ورلڈ کپ تک ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ ٹیم کے لئے ٹورنا منٹ بہت اہم ہوگا۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ لٹن داس کی کپتانی میں بنگلہ دیش کی ونڈے ٹیم کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

مہدی حسن کی کپتانی میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرایا

حالانکہ غورکرنے والی بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف مسلسل ونڈے سیریزمیں جیت حاصل کی۔ مارچ میں بنگلہ دیش نے مہدی حسن معراج کی کپتانی میں پاکستان کے خلاف 1-2 سے ونڈے سیریزجیتی تھی۔ اس کے بعد جون میں بنگلہ دیش نے ان کی کپتانی میں آسٹریلیا کے خلاف 1-2 سے جیت درج کی، لیکن اس کے بعد بھی بورڈ نے ونڈے کپتان بدلنے کا فیصلہ کیا، جوتھوڑا توحیران کرنے والا رہا۔

لٹن داس کا انٹرنیشنل کیریئر

نظرڈالیں لٹن داس کے انٹرنیشنل کیریئرپر، تووہ بنگلہ دیش کے لئے تینوں فارمیٹ میں کھیلتے ہیں۔ ان کا انٹرنیشنل کیریئر11 سال کا ہوچکا ہے۔ اس دوران انہوں نے 54 ٹسٹ، 104 ونڈے اور 122 ٹی-20 انٹرنیشنل مقابلے کھیل لئے ہیں۔ ٹسٹ کی 94 اننگوں میں بلے بازی کرتے ہوئے لٹن داس نے 36.47 کی اوسط سے 3356 رن بنائے، جس میں 6 سنچری اور20 نصف سنچری شامل رہے۔ اس کے علاوہ ونڈے کی 103 اننگوں میں بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے 30.84 کی اوسط سے 2869 رن اسکورکئے، جس میں 5 سنچری اور14 نصف سنچری شامل رہیں۔ اس کے علاوہ ٹی-20 انٹرنیشنل کی 120 اننگوں میں ان کے بلے سے 2702 رن نکلے۔ اس دوران 23.49 کا اوراسٹرائیک ریٹ 126.79 کا رہا۔ 16 نصف سنچری بھی لگائے، جس میں ہائی اسکور83 رنوں کا رہا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

28 minutes ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

29 minutes ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

1 hour ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

2 hours ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

2 hours ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

3 hours ago