اسپورٹس

Suryakumar Yadav Reaction: بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو کیسے دی شکست ؟ کیپٹن سوریہ کمار نے کیا یہ  اہم انکشاف

سوریہ کمار یادیو کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 43 رنز سے شکست دی۔ یہ ایک ہائی اسکورنگ میچ تھا، جس میں ایک وقت ایسا لگتا تھا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا آسانی سے جیت جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستانی گیند بازوں نے اپنی شاندار گیندبازی  کے بدولت اس  میچ کو  ہندوستان  نے جیت لیا۔ اب ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے بتایا کہ ٹیم انڈیا نے یہ میچ کیسے جیتا؟

میچ میں ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 213/7 رن بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 170 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وقت سری لنکا کا اسکور 140/1 تھا جس کے بعد ٹیم انڈیا کی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا۔ اب میچ کے بعد بات کرتے ہوئے سوریا نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اوس نہیں آئی۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادیو نے کہا، “وہ پہلی ہی گیند سے شاندار کرکٹ کھیل رہے تھے، وہ تال کو برقرار رکھے ہوئے تھے، اس کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ رات میں وکٹ کیسے چلتا ہے، ہم خوش قسمت تھے۔” جس طرح سے ہم نے ورلڈ کپ میں کھیلا اس نے ہمیں یاد دلایا کہ میچ ابھی بہت دور تھا۔” سوریا نے مزید کہا   بائیں ہاتھ اور دائیں ہاتھ کے  کمبینیشن   کو لے کر کہا کہ ٹیم کے لیے جو بھی صحیح ہوگا ہم کریں گے۔

ہندوستانی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کی

بھارت کی جانب سے کپتان سوریہ کمار یادیو نے سب سے بڑی اننگز کھیلی، انہوں نے 26 گیندوں میں 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے، جس میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 223.08 رہا۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے 33 گیندوں میں 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 49 رنز بنائے۔

اوپننگ میں آئے یشسوی جیسوال نے ٹیم کو تیز شروعات دی۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 36 گیندوں میں 74 رنز جوڑے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

38 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago