اسپورٹس

Legend’s Player sister became an IPL cheerleader: اس لیجنڈ کرکٹر کی بہن آئی پی ایل میں مخالف ٹیم میں تھیں چیئر لیڈر، بھائی نے کہا، جینین پر مجھے فخر ہے

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) صرف کرکٹ کا ہی نہیں، بلکہ گلیمر، تفریح اور جذبات کا سنگم بھی ہے۔ جہاں کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے سرخیوں کے کئی رنگ اپنی زندگی میں بھرتے ہیں، دوسری جانب  چیئر لیڈرز نے اپنی انرجی اور رقص سے اسٹیڈیم کا ماحول بدل دیتی ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک وقت تھا، جب آئی پی ایل کی ایک چیئر لیڈراپنے ہی بھائی کی وکٹ گرنے پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آئیں۔ وہ بھائی کوئی عام کرکٹر نہیں تھا ،بلکہ دنیا کے عظیم آل راؤنڈرز میں سے ایک تھا۔

اس لیجنڈ کی بہن  بنی تھی آئی پی ایل کی چیئر لیڈر

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس کی بہن جینین کیلس 2009 میں آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز (CSK) کی چیئر لیڈر ٹیم کا حصہ تھیں۔ اس وقت آئی پی ایل کا دوسرا سیزن ہندوستان سے باہرجنوبی افریقہ میں کھیلا جا رہا تھا، کیونکہ ملک میں عام انتخابات تھے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اسی سیزن میں جیک کیلس رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی ٹیم کے لیے کھیل رہے تھے۔

جب ایک بہن نے اپنے بھائی کی وکٹ پر  کیا رقص

آئی پی ایل 2009 کے دوران سی ایس کے کا مقابلہ آر سی بی سے ہوا۔ جیک کیلس کے آؤٹ ہوئے، تومیدان میں موجود جینین کیلس نے اپنے گروپ کے ساتھ بھائی کے آؤٹ ہونے پر رقص کرجشن منایا۔ بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ خوشی سے ناچ رہی چیئر لیڈر،اس کھلاڑی کی بہن تھی جو ابھی آؤٹ ہوا تھا۔

جیک کیلس کا ردعمل

بعد میں جب جیک کیلس سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔ جینین اپنے کام کے لیے ایماندار تھی اور مجھے اس پر فخر ہے۔ اب میں اس کےسامنے کچھ زیادہ ہی احتیاط سے کھیلوں گا، اگر وہ مخالف ٹیم کے لیے چیئر لیڈر ہوتی ہے۔

جینین اب ایک فزیو تیھراپسٹ بن چکی ہے

آئی پی ایل کے گلیمر کا حصہ بننے کے بعد اب جینین نے زندگی میں ایک نئی راہ چن لی ہے۔ انہوں نے ایک فزیو تیھراپسٹ کے طور پر اپنا کیریئر بنانے کے لیے چیئرلیڈنگ چھوڑ دی۔ آج جینین لندن میں رہتی ہے اور ایک پیاری بیٹی کی ماں بھی ہیں۔ وہ اکثر اپنے بھائی جیک کیلس کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور مداح ان کے بانڈ کو پسند کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Uniform Civil Code: یو سی سی کے حق میں جیتن رام مانجھی، بولے- قانون کی نظر میں سب برابر ہیں

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اندرونی تنازع پر جیتن رام مانجھی نے کہا کہ…

31 minutes ago

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

9 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

10 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

10 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

10 hours ago