قومی

Adani Total Gas revenue rises 19% in Q2 FY26: اڈانی ٹوٹل گیس کی آمدنی میں 19 فیصد اضافہ، مالی سال 26 کی دوسری سہ ماہی میں حجم میں 16 فیصد کی نمایاں ترقی

احمد آباد: ملک کی نمایاں توانائی کمپنیوں میں سے ایک اڈانی ٹوٹل گیس لمیٹڈ (ATGL) نے مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی میں 19 فیصد سالانہ اضافہ درج کرتے ہوئے اپنی آمدنی کو 1,569 کروڑ روپے تک پہنچا دیا ہے۔ اسی مدت میں کمپنی کی سی این جی (CNG) اور پی این جی (PNG) کی مجموعی کھپت میں 16 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نئے اسٹیشنز اور کنکشنز میں تیزی سے اضافہ

مالی سال 26 کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کے سی این جی اسٹیشنز کی تعداد بڑھ کر 662 تک پہنچ گئی، جبکہ پی این جی کنکشنز کی تعداد 10.20 لاکھ ہو گئی۔ اسی طرح انڈسٹریل اور کمرشیل کنکشنز کی تعداد بڑھ کر 9,603 ہو گئی ہے، جس میں صرف ستمبر سہ ماہی میں 147 نئے کنکشنز شامل کیے گئے۔

کارکردگی کا اعتراف: مالی استحکام کے ساتھ ترقی

اے ٹی جی ایل کے سی ای او اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سریش پی منگلانی نے بتایا: ’’ٹیم اے ٹی جی ایل نے ایک بار پھر متاثر کن نتائج پیش کیے ہیں۔ 16 فیصد والیوم گروتھ، 20 فیصد آمدنی میں اضافہ (مالی سال کی پہلی ششماہی میں)، اور 603 کروڑ روپے کا ای بی آئی ڈی ٹی اے حاصل کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ڈالر کے مقابلے روپے میں 4 فیصد مہنگائی اور گیس لاگت میں اضافہ ہوا ہے، پھر بھی کمپنی نے کیلبریٹڈ پرائسنگ اسٹریٹجی اور اخراجاتی اصلاحات (Opex Optimization) کے ذریعے 302 کروڑ روپے کا ای بی آئی ٹی ڈی اے حاصل کیا ہے۔

گیس سورسنگ اور صارفین کے مفاد پر متوازن حکمت عملی

منگلانی نے مزید کہا: ’’ہم سی این جی سیکٹر میں APM گیس مختص کرنے کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم ہمارا متنوع گیس سورسنگ پورٹ فولیو ہمیں ایک متوازن پرائسنگ اپروچ اختیار کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے صارفین کے مفادات کا تحفظ ممکن ہوتا ہے۔‘‘

مالیاتی اداروں سے مثبت درجہ بندی

آئی سی آر اے (ICRA) نے اے ٹی جی ایل کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ کو ’AA+ (مستحکم)‘ میں اپ گریڈ کیا ہے، جبکہ کریسل (CRISIL) اور کیر (CARE) نے بھی کمپنی کو نئی ’AA+ (مستحکم)‘ ریٹنگ دی ہے۔ منگلانی کے مطابق: ’’یہ ریٹنگز اے ٹی جی ایل کے بڑھتے ہوئے کاروباری دائرے، مضبوط پیرینٹج، اچھی والیوم گروتھ، متوازن گیس سپلائی نیٹ ورک اور مضبوط مالیاتی بنیاد کے حوالے سے اداروں کے مثبت نظریے کی عکاسی کرتی ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

6 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

8 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

8 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

9 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

9 hours ago