اسپورٹس

Latest ICC Rankings Update: آئی سی سی نے جاری کی تازہ رینکنگ، ٹی-20رینکنگ میں ہندوستانی نمبر-1، جانئے کیا ہوئی تبدیلی

خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ رینکنگ جاری کی ہے۔ ٹیم انڈیا پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہرہوچکی ہے، لیکن شری چرانی کی بادشاہت پرکوئی اثرنہیں پڑا ہے۔ شری چرانی دنیا کی نمبر-1 ٹی-20 گیند بازبنی ہوئی ہیں۔ وہیں، بلے بازی رینکنگ میں ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا اورشیفالی ورما ٹاپ-10 میں بنی ہوئی ہیں۔

شری چرانی کی بادشاہت قائم

ہندوستان کی اسپن گیند بازشری چرانی دنیا کی نمبر-1 ٹی-20 گیند باز بنی ہوئی ہیں، جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی پہلے مقام پرقبضہ جمایا تھا۔ انہوں نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹورنا منٹ میں کل 14 وکٹ حاصل کئے۔ ان کے علاوہ دپتی شرما ایسی دوسری گیند بازہیں، جوٹاپ-10 میں بنی ہوئی ہیں۔ انگلین کی لارین بیل نے لمبی چھلانگ لگائی ہے، جوساتویں سے چوتھے مقام پرآگئی ہیں۔

بلے بازوں کے ٹاپ-10 میں تین ہندوستانی

خواتین ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں آسٹریلیا کی جارجیا وال نمبر-1 بنی ہوئی ہیں اورانگلینڈ کی چارلی ڈین دوسرے مقام پرہیں۔ ٹی-20 میں ہندوستان کی سب سے بہترین بلے بازاسمرتی مندھانا ہیں، جو پانچویں مقام پرہیں اورشیفالی ورما چھٹے مقام پربنی ہوئی ہیں۔ کپتان ہرمن پریت کورابھی 10ویں مقام پرہیں۔ رچا گھوش اورجیمیما روڈریگس کوبلے بازی رینکنگ میں نقصان ہوا ہے۔

وہیں ٹی-20 کی آل راونڈررینکنگ میں ٹاپ-10 میں دپتی شرما واحد ہندوستانی ہیں، جوابھی پانچویں مقام پرہیں۔ شیفالی ورما نے چارمقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے 22واں مقام حاصل کیا ہے۔ ٹیموں کی رینکنگ پرنظرڈالیں توآسٹریلیا پہلے، انگلینڈ دوسرے اورہندوستان تیسرے مقام پرہے۔ خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کا سیمی فائنل شیڈول سیٹ ہوچکا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اورویسٹ انڈیزکی ٹکرہوگی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ آمنے سامنے آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

7 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

7 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

8 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

8 hours ago