قومی

Bharat Tiwari Encounter Case: سپریم کورٹ نے سماعت سے کیا انکار، درخواست گزار کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

نئی دہلی: بہار کے بھوجپور میں پیش آئے بھرت بھوشن تیواری انکاؤنٹر معاملے میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی آزادی دیتے ہوئے کہا کہ وہ وہاں اپنی عرضی دائر کی جاسکتی ہے۔یہ معاملہ بہار کے ضلع بھوجپور میں پولیس انکاؤنٹر کے دوران بھرت بھوشن تیواری کی ہلاکت سے متعلق ہے۔ مقتول کے اہل خانہ اور درخواست گزاروں کا الزام ہے کہ یہ ایک فرضی انکاؤنٹر تھا، اس لیے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے اسے مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کے حوالے کیا جانا چاہیے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے اس مفادِ عامہ کی عرضی (PIL) پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مبینہ فرضی انکاؤنٹر بنیادی حقوق سے متعلق ایک سنگین معاملہ ہے اور ملک کی مختلف ریاستوں میں اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے سپریم کورٹ کو براہ راست مداخلت کرنی چاہیے۔اس پر عدالت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب اس نوعیت کے دیگر مقدمات پہلے سے زیرِ سماعت ہیں تو نئی مفادِ عامہ کی درخواست دائر کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ عدالت نے یہ بھی دریافت کیا کہ درخواست گزار اس معاملے میں کون ہیں اور براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی کیا وجہ ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اس معاملے سے متعلق کچھ دیگر درخواستیں پہلے ہی زیرِ التوا ہیں، اس کے باوجود سپریم کورٹ نے اس مقدمے کو سماعت کے لیے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔عدالت کے اس فیصلے کے بعد
رخواست گزار کے پاس اب متعلقہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے سی بی آئی تحقیقات یا دیگر قانونی ریلیف طلب کرنے کا راستہ باقی رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ بہار کے ضلع بھوجپور میں پولیس نے ایک متنازع انکاؤنٹر میں بھرت بھوشن تیواری کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پولیس اور ریاستی حکومت کے بیانات کو لے کر تنازع پیدا ہو گیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ اور مقامی افراد کا الزام ہے کہ بھارت بھوشن کو فرضی انکاؤنٹر میں قتل کیا گیا، جبکہ پولیس نے اپنے اقدام کو قانونی قرار دیا ہے۔اسی معاملے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کے ساتھ سپریم کورٹ میں سی بی آئی جانچ کی درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت عظمیٰ نے اس پر براہ راست سماعت سے انکار کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

20 minutes ago

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

55 minutes ago

Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کو لیکر سخت پابندیاں عائد، پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ، 127 گاڑیوں کے چالان

یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…

2 hours ago

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

11 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

12 hours ago