مہاراشٹرقانون سازکونسل (ایم ایل سی) کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے الیکشن کے لئے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے اپنا امیدواراتاردیا ہے۔ ایم ایل سی اورماہرتعلیم جے ایم ابھینکرکوایم وی اے نے اپنا امیدواربنایا ہے۔ اسی کے ساتھ ادھوٹھاکرے کواس الیکشن میں ایک اورقریبی نے بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ ادھوٹھاکرے کے بے حد قریبی مانے جانے والے سچن اہیرنے اسی عہدہ کے لئے ایکناتھ شندے گروپ کی طرف سے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔
ادھوٹھاکرے گروپ کے جے ایم ابھینکرباضابطہ امیدواراعلان کئے گئے ہیں۔ وہیں، ادھوٹھاکرے کے قریبی سچن اہیرنے انہیں بڑا جھٹکا دیتے ہوئے شندے گروپ کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین عہدہ کے پرچہ نامزدگی داخل کردی ہے۔ سچن اہیروہ شخص ہیں، جنہوں نے کبھی آدتیہ ٹھاکرے کے لئے اپنی ورلی سیٹ بھی قربان کردی تھی اورآج وہ ادھوٹھاکرے کے لئے مصیبت کھڑی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ سچن اہیرنے یہ قدم ایسے وقت پراٹھایا ہے جب مہاراشٹر کی سیاست میں پارٹی تبدیلی اورلیڈران کے پارٹی بدلنے کی قیاس آرائیاں مسلسل جاری ہیں۔ حال کے دنوں میں شیوسینا (یوبی ٹی) کے کئی لیڈران اورعوامی نمائندوں کے ایکناتھ شندے گروپ کے رابطے میں ہونے کی قیاس آرائیاں ہونے لگی ہیں۔
ادھوٹھاکرے کو بڑا سیاسی جھٹکا
ایم ایل سی کے ڈپٹی چیئرمین عہدے کا الیکشن مہایتی کے لئے وقارکا معاملہ سمجھا جا رہا ہے۔ ایسے میں سچن اہیرکے شندے خیمے میں شامل ہونا نہ صرف مہایتی کی سیاسی طاقت بڑھانے کے قدم کے طورپردیکھا جا رہا ہے بلکہ ادھوٹھاکرے کے لیے ایک اورسیاسی جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا سچن اہیرکا یہ فیصلہ شیوسینا (یوبی ٹی) میں ایک اورٹوٹ کی شروعات ثابت ہوگی، یا پھریہ صرف ڈپٹی چیئرمین الیکشن تک محدود سیاسی حکمت عملی ہے؟ ریاست میں پہلے ہی شیوسینا اوراین سی پی میں بڑی ٹوٹ دیکھنے کومل چکی ہے۔ اب سچن اہیرکے اس قدم نے مہاراشٹرکی سیاست میں نئی قیاس آرائیوں کوجنم دے دیا ہے۔ کیا یہ صرف ایک سیاسی حکمت عملی ہے یا پھر شیوسینا یوبی ٹی میں اوربڑے تبدیلی کا اشارہ ہے؟ اس پراب سب کی نظریں مرکوز ہیں۔ آنے والے دنوں میں مہاراشٹرکی سیاست میں اس کے دوررس اثرات دیکھنے کومل سکتے ہیں۔
ایکناتھ شندے نے پھرحیران کیا
سچن اہیر کے پرچہ نامزدگی کرنے کے بعد ایک بارپھرایکناتھ شندے نے اپنے فیصلے سے سبھی کوحیران کردیا ہے۔ سچن اہیرکے طورپرنائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے مہاراشٹرکی سیاست میں بڑا سرپرائزدے دیا ہے۔ حالانکہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ ایکناتھ شندے کی طرف سے ڈاکٹرنیلم کوامیدواربنایا جاسکتا ہے، لیکن آخری وقت پربڑا الٹ پھیردیکھنے کوملا ہے۔
کب ہوگا قانون سازکونسل کے ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن؟
مہاراشٹرقانون سازکونسل (ایم ایل سی) کے نائب چیئرمین کا انتخاب بدھ (یکم جولائی، 2026) کوہوگا۔ پرچہ نامزدگی کا عمل آج منگل (30 جون) کومکمل کرلیا جائے گا۔ یہ اعلان قانون سازکونسل کے رکن رام شندے نے کیا۔ قانون سازکونسل میں اس خالی اسامی کو پُرکرنے کے تمام طریقہ کارمنگل (30 جون) کومکمل کرلئے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…
صدر دروپدی مرمو نے کیوڈیا میں منعقدہ تقریب میں فلمی شخصیات کو قومی اعزازات سے…
ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں…
وزیر اعظم نریندر مودی نے رِگ وید کا مقدس منتر شیئر کرتے ہوئے گناہوں سے…
پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اتر پردیش کی صنعت، برآمدات، ٹیکنالوجی، دستکاری اور…