قومی

Samajwadi Party UP Politics: کمال اخترنے سماجوادی پارٹی کی چیف وہپ عہدے سے دے دیا استعفیٰ، رکن پارلیمنٹ روچی ویرا پڑگئیں بھاری

اترپردیش اسمبلی میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی کمال اختر نے پارٹی کے چیف وہپ عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کمال اختر مرادآباد کی کانٹھ سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ ان کے استعفیٰ کے بعد سماجوادی پارٹی کے مقننہ میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ دراصل، رکن پارلیمنٹ روچی ویرا سے ان کی نا اتفاقی کے بعد لکھنو میں اعلیٰ کمان نے میٹنگ بلائی تھی اور آج استعفیٰ کی خبرآئی ہے۔ اس سے پہلے منوج پانڈے اسمبلی میں سماجوادی پارٹی کے چیف وہپ تھے، جنہوں نے کراس ووٹنگ کرکے سماجوادی پارٹی چھوڑ دی تھی، اب وہ بی جے پی حکومت میں وزیر ہیں۔

اکھلیش یادو کے کہنے پراستعفیٰ دینے کی بات آئی سامنے

وہیں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد کمال اختر نے کہا کہ پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے حکم پرانہوں نے استعفیٰ دیا ہے۔ ان کا حکم میرے لئے سب سے اوپرہے۔ تبدیلی فطرت کا ضابطہ ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ روچی ویرا سے تنازعہ کے سبب سماجوادی پارٹی میں گھمسان دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کمال اختر کے استعفیٰ کے بعد سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ کمال اخترپرروچی ویرا بھاری پڑگئی ہیں۔

روچی ویرا اورکمال اخترمیں نا اتفاقی

واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ روچی ویرا پی ڈی اے میٹنگ میں نہ بلانے سے ناراض تھیں۔ اکھلیش یادو سے انہوں نے کمال اخترکی شکایت کی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان گروپ بازی چل رہی ہے۔ وہیں روچی ویرا کو خوش کرنے کے لئے اکھلیش یادو نے کمال اخترکے پرکتردیئے۔ دباو میں کمال اختر نے اسمبلی میں چیف وہپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ح کمال اخترنے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ میں پارٹی کے لئے کام کرتا ہوں۔ میری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ ہم پارٹی کو بڑھانے کے لئے کام کررہے ہیں۔ قومی صدرنے جو مجھ سے کہا ہے کہ وہ فیصلہ میں نے لیا ہے، میرے لئے قومی صدرکا فیصلہ سب سے پہلے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا میں پارٹی کے لئے جس طریقے سے کام کرتا ہوں، ویسے ہی کرتا رہوں گا۔

اے آئی ایم آئی ایم لگاتی رہی ہے مسلم لیڈران کی توہین کا الزام

وہیں، اس کے بعد اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) لیڈراکھلیش یادو پرپھر سے سوال اٹھا سکتے ہیں۔ حال ہی میں اسدالدین اویسی کی پارٹی کے ترجمان شاداب چوہان نے اکھلیش یادوپرسماجوادی پارٹی میں مسلم لیڈران کی توہین کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اب ایک بارپھراے آئی ایم آئی ایم سماجوادی پارٹی پرسوال اٹھا سکتی ہے اورمسلمانوں کے مسئلے پراسے گھیرسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

6 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

7 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

7 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

7 hours ago