-بھارت ایکسپریس
RCB vs KKR Match Highlights, IPL 2023: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کے 36ویں مقابلے میں ٹاس جیت کر رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) نے پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے 201 رن کا ہدف رائل چیلنجرس بنگلور کے سامنے رکھا۔ جواب میں آرسی بی نے 20 اوور میں 8 وکٹ پر 179 رن ہی بنا پائی۔ اسی کے ساتھ کولکاتا نے 21 رنوں سے یہ مقابلہ جیت لیا۔
مسلسل 4 شکست کے بعد جیتا کے کے آر
آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں اب تک کے کے آر کا حال برا ہے، لیکن آرسی بی کے خلاف اس جیت نے ٹیم کی امیدیں اب بھی قائم رکھی ہے۔ اس جیت کے بعد نتیش رانا کی کپتانی والی کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پلے آف میں داخلہ کی امیدیں قائم رکھی ہیں۔ ٹیم 6 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل کے 7ویں نمبر پر ہے۔ یہ اس سیزن میں پہلا موقع نہیں ہے جب کے کے آر نے آرسی بی کو ہرایا ہے۔ اس سے پہلے بھی دونوں ٹیمیں اس سیزن میں مد مقابل ہوچکی ہیں اور دونوں بار کولکاتا کو ہی کامیابی ملی ہے۔
کوہلی کی محنت رائیگاں
بلے سے شاندارلے میں نظرآرہے وراٹ کوہلی نے کیریئرکی 49ویں نصف سنچری لگائی۔ حالانکہ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ ان کے کھیل سے الگ تھا۔ واضح رہے کہ انہوں نے 37 گیندوں پر 57 رنوں کی اننگ کھیلی۔ موجودہ سیزن میں وراٹ کوہلی کا یہ 5ویں نصف سنچری ہے۔
چنئی سپرکنگس سرفہرست
پوائنٹس ٹیبل میں چنئی سپرکنگس کی ٹیم 7 میں 5 جیت، 10 پوائنٹس اور +0.662 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ اول نمبر پر موجود ہیں۔ وہیں گزشتہ چمپئن گجرات ٹائٹنس 7 میں 5 جیت، 10 پوائنٹس اور +0.580 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان رائلس اب تک 7 میں 4 جیت، 8 پوائنٹس اور +0.844 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ تیسرے، لکھنو سپر جائنٹس 7 میں سے 4 جیت، 8 پوائنٹس اور +0.547 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چوتھے اورآرسی بی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
ایسا ہے باقی ٹیموں کا حال8 پوائنٹس اور
وہیں پنجاب کنگس 7 میں سے 4 جیت، -0.162 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چھٹے، کے کے آر 8 میں 3 جیت، 6 پوائنٹس اور -0.027 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ ساتویں، ممبئی انڈینس 7 میں 3 جیت، 6 پوائنٹس اور-0.620 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ آٹھویں، سن رائزرس حیدرآباد 7 میں 2 جیت، 4 پوائنٹس اور -0.725 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ نویں اور دہلی کیپٹلس 7 میں 2 جیت، 4 پوائنٹس اور-0.961 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ 10ویں یعنی آخری مقام پر موجود ہے۔
-بھارت ایکسپریس
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…