اسپورٹس

KKR vs SRH, Final : آئی پی ایل 2024 کا فائنل مقابلہ شروع، جانئے KKR vs SRH میں کون کس پر بھاری،کس ٹیم کو مل سکتا ہے بڑا فائدہ

آج آئی پی ایل 2024 کا فائنل مقابلہ کھیلا جارہا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں چیپاک میں ٹائٹل کے لیے مقابلہ کررہی ہیں ،ٹاس ہوچکا ہے جس میں سن رائزرحیدرآباد نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ کولکاتہ کے حصے میں پہلے گیندبازی آئی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ آج بارش ہوئی تو فائنل میچ کل کھیلا جائے گا۔ دراصل ٹائٹل میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

کولکاتہ نے اس سیزن میں دو مرتبہ حیدرآباد کو شکست دی

کے کے آر کی ٹیم اس سیزن میں زبردست فارم میں نظر آرہی ہے۔ شریاس ایئر کی ٹیم نے پہلے لیگ مرحلے میں حیدرآباد کو شکست دی تھی اور پھر پہلے کوالیفائر میں بری طرح شکست دی تھی۔ ایسے میں ان کے حوصلے آج بھی بلند رہیں گے۔ تاہم سن رائزرز کے پاس کئی میچ جیتنے والے کھلاڑی ہیں۔ ایسے میں اسے ہلکا لینا کے کے آر کے لیے مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔

ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنئی کی پچ رپورٹ

کولکاتہ اور حیدرآباد کے درمیان فائنل میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ یہاں کی پچ اسپنرز کے لیے مددگار ہے۔ ایسے میں پچ کے معاملے میں کے کے آر کا ہاتھ اوپر دکھائی دے رہا ہے۔ درحقیقت، اگر ہم دونوں ٹیموں کے اسپنروں کو دیکھیں تو کولکاتہ کے پاس بہترین اسپن گیند باز ہیں۔ اس میں ورون چکرورتی نے 20 اور سنیل نارائن نے 16 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

آئی پی ایل کی تاریخ میں سن رائزرز حیدرآباد اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اب تک 27 بار آمنے سامنے آچکے ہیں۔ یہ ایک حیران کن حقیقت ہے کہ ان 27 میچوں میں کے کے آرنے 66 فیصد مواقع پر فتح حاصل کی ہے۔ کولکاتہ نے 18 بار جیتا ہے، جب کہ ایس آر ایچ صرف 9 بار جیت سکا ہے۔

دونوں ٹیموں کے پلیئنگ الیون

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے پلیئنگ الیون- سنیل نارائن، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، وینکٹیش آئیر، شریاس ایر (کپتان)، رنکو سنگھ، آندرے رسل، رمندیپ سنگھ، مچل اسٹارک، ویبھو اروڑہ، ہرشیت رانا اور ورون چکرورتی۔

امپیکٹ پلیئر- انکول رائے/نتیش رانا،منیش پانڈے

سن رائزرس حیدرآباد کے پلیئنگ الیون – ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما، راہل ترپاٹھی، ایڈن مارکرم، نتیش ریڈی، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، شہباز احمد، پیٹ کمنز (کپتان)، بھونیشور کمار، جے دیو انادکٹ اور ٹی نٹراجن۔

امپیکٹ پلیئر- عبدالصمد،گلین فلپ ،مینک مارکنڈے،عمران ملک

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Tamil Nadu AI Book Scam: تمل ناڈو کی لائبریری میں مصنوعی ذہانت سے تیار کتابوں کا معاملہ! 1800 مشتبہ کتابوں سے ہنگامہ، طلبہ کے مستقبل پر سوالات

تمل ناڈو کے کوئمبٹور کی پیریار اریوولگم لائبریری میں تقریباً 1800 مشتبہ کتابیں ملی ہیں۔…

23 minutes ago

UP Election 2027: اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی کے لیڈروں کو انتخابی نظم و ضبط کا دیا سبق، زبان اور رویے میں احتیاط برتنے کی ہدایت

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 کی تیاریوں میں مصروف سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو…

23 minutes ago

Saba Karim: صبا کریم: 15 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو، ایک چوٹ نے ختم کیا بین الاقوامی کیریئر

ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز صبا کریم کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اگرچہ…

43 minutes ago