بھارتی سلامی بلے باز کے ایل راہل
لیڈس ٹسٹ کی پہلی اننگ میں نصف سنچری سے محروم رہنے والے کے ایل راہل نے دوسری اننگ میں کمال کردیا۔ ہندوستان کے اس باصلاحیت بلے بازنے دوسری اننگ میں شاندارسنچری لگائی۔ کے ایل راہل کے بلے سے 202 گیندوں میں سنچری نکلی۔ ٹسٹ کیریئر میں کے ایل راہل نے 9ویں بارسنچری اننگ کھیلی ہے۔ کے ایل راہل کی یہ سنچری اس لئے بے حد خاص ہے کیونکہ لیڈس میں ان کے بلے سے پہلی بار سنچری نکلی ہے۔ اس کھلاڑی نے سال 2023 کے بعد پہلی ٹسٹ سنچری بھی لگائی ہے۔ گزشتہ سنچری انہوں نے جنوبی افریقہ میں سنچورین ٹسٹ میں لگائی تھی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے گزشتہ دورے پر بھی راہل گاندھی نے سنچری لگائی تھی۔ اس کھلاڑی نے اب تک انگلینڈ میں کل 3 ٹسٹ سنچری لگا دیئے ہیں۔ وہیں سبھی فارمیٹس میں انگلینڈ میں کے ایل راہل نے پانچ سنچریاں لگائی ہیں۔
کے ایل راہل کو پسندآتی ہیں غیرملکی پچیں
عام طورپرکھلاڑی اپنے گھریلو سرزمین پر زیادہ سنچری لگاتے ہیں، لیکن کے ایل راہل کا حساب تھوڑا الگ ہے۔ یہ کھلاڑی بیرون ممالک میں زیادہ سنچری لگاتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ 9 ٹسٹ سنچریوں میں سے 8 سنچری کے ایل راہل نے بیرون ملک میں لگائی ہیں۔ کے ایل راہل نے سب سے زیادہ تین سنچری انگلینڈ، دوسنچری جنوبی افریقہ، ایک سنچری سری لنکا، ایک سنچری ویسٹ انڈیز اور ایک سنچری آسٹریلیا میں لگائی ہے۔
کے ایل راہل ان ٹیموں کے خلاف بناتے ہیں رن
ایشیا کے کسی بھی بلے باز کا امتحان SENA ملک یعنی جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں ہوتی ہے اورراہل اسی امتحان میں اول نظرآتے ہیں۔ دائیں ہاتھ کا یہ بلے بازبطورسلامی بلے بازممالک میں 5 سنچری لگا چکے ہیں۔ کے ایل راہل سے زیادہ SENA ممالک میں 8 سنچری سنیل گواسکر نے لگائے ہیں۔
راہل کوانگلینڈ کافی پسند
جنوبی افریقہ، انگلیںڈ، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں زبردست کھیلنے والے کے ایل راہل کو انگلینڈ بہت پسند ہے۔ انہوں نے اس ملک میں کل تین ٹسٹ سنچری لگائی ہیں، جس میں سے پہلی سنچری سال 2018 میں لگائی تھی۔ اس کھلاڑی نے دی اوول میں سال 2018 میں سنچری لگائی، 2021 میں لارڈس میں انہوں نے سنچری لگائی تھی۔ اب لیڈس میں اس کھلاڑی نے سنچری لگاکرکمال کردکھایا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ملازمت چھوٹنے کے بعد رقم نکالنے کے لیے انتظار کی مدت 12 ماہ سے گھٹا…
مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور آچاریہ لوکیش جی نے برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز…
اداکارہ نے ’کافی ود کرن‘ میں انکشاف کیا کہ بچپن میں ایک سالگرہ کی تقریب…
شیخ حسینہ کی جماعت پر ملک کے خلاف سازش کا الزام۔ سابق وزیراعظم کی دسمبر…
موجودہ چیمپئن بھارت نے ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ملائیشیا…
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے مطابق امتحانات کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا…