قومی

Ghalib Institute Journalist Mushaira: غالب انسٹی ٹیوٹ کی بڑی پہل، صحافیوں کے لئے خصوصی مشاعرہ

نئی دہلی: غالب انسٹی ٹیوٹ ایک علمی اورثقافتی ادارہ ہے۔ اس ادارے کے زیراہتمام مختلف ادبی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ نے اسی ضمن میں ایک شام صحافیوں کے ساتھ منعقد کیا، جس میں دہلی کے سینئرصحافیوں سے لے کرنوجوان صحافیوں نے شرکت کی اور پروگرام کوکامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایوان غالب میں منعقدہ اس مشاعرے کی صدارت سینئر صحافی معصوم مرادآبادی نے کی۔ بطورمہمان خصوصی ودود ساجد تشریف لائے۔ سینئر صحافی شکیل حسن شمسی اور اسد رضا نے بطورمہمانان ذی وقار شرکت کی۔ نظامت کے فرائض معروف ناظم مشاعرہ معین شاداب نے انجام دیئے۔

غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرادریس احمد نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اردوادب میں صحافیوں کی خدمات قابل فخرہیں، لیکن اکثران کی ادبی خدمات عوام سے پوشیدہ رہ جاتی ہیں۔ اسی سبب ہم نے ایک ایسا مشاعرہ منعقد کیا ہے، جس کے صدر، ناظم، مہمان خصوصی اورشعرا سبھی صحافی ہیں۔ صدارتی خطاب میں سینئر صحافی معصوم مرادآبادی نے غالب انسٹی ٹیوٹ کی کوششوں کی تعریف کی اور اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد پر زور دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

SIR Punjab-13 Lakh Names Deleted: پنجاب میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے بعد 13 لاکھ سے زائد نام خارج، حتمی فہرست جاری

تقریباً 7.97 لاکھ نئے ووٹر شامل، حتمی فہرست میں 2.01 کروڑ سے زیادہ ووٹر درج،…

1 hour ago

Girls Trafficking Arrest: کیسینو میں ملازمت کا جھانسہ، موبائل میں فحش تصاویر… نیپال سرحد پر میزورم کی دو لڑکیوں کے ساتھ بڑا حادثہ ٹلا

مغربی بنگال کے پانی ٹنکی میں بھارت-نیپال سرحد پر انسانی اسمگلنگ کے ایک معاملے میں…

1 hour ago