چنئی سپرکنگس نے آئی پی ایل 2026 کے لئے کارتک شرما کو 14.20 کروڑ روپئے میں خریدا۔
Kartik Sharma In IPL Auction 2026: آئی پی ایل 2026 کے منی آکشن میں سب سے بڑا سرپرائز راجستھان کے نوجوان وکٹ کیپر-بلے بازکارتک شرما رہے۔ صرف 19 سال کی عمرکے اس اَن کیپڈ کھلاڑی پرکئی فرنچائزیوں نے زبردست بولی لگائی اورآخرمیں چنئی سپرکنگس (سی ایس کے) نے انہیں 14.20 کروڑروپئے کے بھاری بھرکم رقم میں اپنی ٹیم میں جوڑلیا۔ کارتک کی بیس پرائزصرف 30 لاکھ روپئے تھی، لیکن بولی شروع ہوتے ہی تیزی سے اوپرچڑھتی گئی اورکروڑوں کے اعدادوشمارکوپارکرگئی۔ یہ رقم اس منی آکشن کی سب سے مہنگی خریداروں میں سے ایک بن گئی۔ چنئی سپرکنگس لمبے وقت سے اس کھلاڑی پرنظررکھے ہوئے تھی۔
کارتک شرما کی کھلی قسمت
گزشتہ سال کارتک نے رائل چیلنجرس بنگلورو کے ٹرائل میں حصہ لیا تھا، لیکن بعد میں وہ چنئی سپرکنگس کے پری-سیزن کیمپ میں نظرآئے تھے۔ کیمپ کے دوران ایک وقت قیاس آرائی تھی کہ کسی کھلاڑی کی چوٹ کی وجہ سے ریپلیسمنٹ کے طورپرانہیں ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، مگرآکشن رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا تھا۔ وہیں، اس بارانہوں نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے بھی ٹرائل دیا تھا۔ جہاں انہوں نے تقریباً 35 گیندوں میں سنچری لگاکرسبھی کو حیران کردیا تھا۔ آکشن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس بھی انہیں خریدنے کی دوڑمیں تھی، لیکن چنئی سپرکنگس بازی مارلے گئی۔
کارتک شرما بڑے چھکے لگانے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ 25-2024 کے سیزن میں انہوں نے رنجی ٹرافی میں ڈیبیو کیا تھا اور تب اتراکھنڈ کے خلاف پہلے ہی مقابلے میں سنچری لگائی تھی۔ وجے ہزارے ٹرافی میں بھی ڈیبیو میچ میں انہوں نے سنچری لگانے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ وہ حال ہی میں سید مشتاق علی ٹرافی کا بھی حصہ تھے۔ تاہم چوٹ کے سبب ٹورنا منٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔
12 ٹی-20 میچوں میں 28 سنچری
کارتک شرما نے ابھی تک 12 مقابلے کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 30.36 کی اوسط سے 334 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے صرف 16 چوکے لگائے ہیں اور28 چھکے لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 8 لسٹ اے میچوں میں 479 رن بناچکے ہیں، جس میں تین سنچری شامل ہیں۔ لسٹ اے میں بھی انہوں نے دو سنچری کی مدد سے 445 رن بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ کارتک شرما ٹیم انڈیا کے کھلاڑی دیپک چاہرکے والد کی اکیڈمی میں ہی پریکٹس کرتے ہیں۔ ایسے میں یہ ان کے لئے بھی ایک بڑا لمحہ ہے۔
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…
کانگریس لیڈر نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی اور انتخابی کمیشن کے اندر اختلافِ رائے…
ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…
ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…
یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…