اسپورٹس

IPL 2023: ہاردک پانڈیا کو جیت کے بعد لگا بڑا جھٹکا، پلیئنگ الیون میں شامل اسٹار کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر

 Kane Williamson Ruled Out: ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل 2023 میں بھی بطور کپتان شاندار آغاز کیا ہے۔ دفاعی چمپئن گجرات ٹائٹنس نے ٹی-20 لیگ کے 16ویں سیزن کے پہلے مقابلے میں چنئی سپرکنگس کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ تاہم میچ کے بعد ہاردک پانڈیا کو بری خبر ملی۔ نیوزی لینڈ کے عظیم کھلاڑی کین ولیمسن چوٹ کے سبب آئی پی ایل 2023 سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ پہلے میچ میں پلیئنگ الیون تک میں شامل تھے، لیکن فیلڈنگ کے دوران چھکا بچانے کی کوشش میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ دنوں آکشن میں گجرات نے انہیں ٹیم میں شامل کیا تھا۔ وہ گزشتہ سیزن میں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان تھے۔

کین ولیمسن کے آنے سے گجرات ٹائٹنس کو مڈل آرڈر میں ایک بھروسے مند بیٹرمل گیا تھا۔ گزشتہ سیشن میں وجے شنکر نمبر-3 پر کچھ خاص کھیل نہیں دکھا سکے تھے۔ اسپورٹس تک کی خبر کے مطابق، کین ولیمسن چوٹ کے سبب آئی پی ایل 2023 سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ میچ کے 13ویں اوور میں زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہیں ٹیم کے 2 سپورٹ اسٹاف سہارا دے کر باہر لے گئے تھے۔ تبھی سے ان کے کھیلنے سے متعلق کشمکش کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ حالانکہ انہوں نے زخمی ہونے سے پہلے 2 رن ضرور بچائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023: چنئی کے خلاف ہاردک پانڈیا نے لگائی ہیٹ ٹرک، اوپننگ مقابلے میں گجرات ٹائٹنس کی شاندار جیت

میچ کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا نے کین ولیمسن سے متعلق اپڈیٹ بھی دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھٹنے میں چوٹ ہے۔ میں نے اہیں میسیج بھی کیا، لیکن چوٹ کے اپڈیٹ کے بارے میں مجھے ابھی معلوم نہیں ہے۔ وہ اسکین کرانے گیا ہے۔ ڈاکٹر کی جانچ کے بعد ہی کچھ پتہ چل سکے گا۔ 32 سال کے کین ولیمسن نے آئی پی ایل میں اب تک 78 میچ کھیلے ہیں، اس میں انہوں نے 36 کی اوسط سے 2101 رن بنائے ہیں۔ 18 نصف سنچری بھی لگائی ہے۔ 89 رنوں کی اننگ ان کی سب سے بہترین اننگ ہے۔ انہوں نے اوورآل ٹی-20 کے 246 میچوں میں 6304  رن بنائے ہیں۔ ایک سنچری اور 4 سنچریاں لگائی ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 123 کا ہے۔ وہ 150 سے زیادہ چھکے بھی لگا چکے ہیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

29 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

30 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago