اسپورٹس

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یوئیفا کے صدر الیگزینڈر سیفرین نے کہا کہ اسٹرائیکر کے انتقال سے تنظیم کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کھلاڑی کے اہل خانہ، ساتھیوں اور ہسپانوی کلب سے وابستہ تمام افراد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’جیسوس ڈی میگوئل المیڈا کے انتقال سے ہم بے حد غمزدہ ہیں۔ ہمارے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، بس خاموشی ہے۔ اس خاموشی کے درمیان ہماری ہمدردیاں ان کے اہل خانہ، ساتھی کھلاڑیوں، سی ڈی ٹینیریفے سے وابستہ تمام افراد اور اس المناک نقصان پر سوگوار ہر شخص کے ساتھ ہیں۔‘‘

گول کیپر سے ٹکر کے بعد سر اور سینے میں شدید چوٹیں آئیں

پیر کے روز ’ایسٹاڈیو ہیلیوڈورو روڈریگیز لوپیز‘ میں ایف سی انڈورا کے خلاف میچ کے دوران انڈورا کے گول کیپر جیسوس اووونو سے ٹکر کے نتیجے میں ڈی میگوئل کے سر اور سینے میں شدید چوٹیں آئیں۔ یہ حادثہ میچ کے آخری لمحات میں پیش آیا۔ ڈی میگوئل مڈفیلڈ میں گیند حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی گول کیپر اووونو سے زوردار ٹکر ہوگئی۔ ٹکر لگنے کے بعد وہ میدان میں بے ہوش ہوکر گر پڑے۔ واقعے کے فوراً بعد طبی ٹیم میدان میں پہنچی اور کئی منٹ تک ان کا علاج کیا۔ بعد ازاں انہیں اسٹریچر پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال پہنچنے سے پہلے انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ طبی عملے نے انہیں بچانے اور ہوش میں لانے کی پوری کوشش کی۔ اس حادثے کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا، جبکہ گول کیپر اووونو کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔

آئی سی یو میں زیر علاج تھے ڈی میگوئل

ڈی میگوئل کو انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ابتدائی طور پر ان کی حالت مستحکم لیکن تشویشناک بتائی گئی تھی۔ تاہم منگل کی صبح ان کی اعصابی حالت مزید بگڑ گئی اور مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ یوئیفا نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے ہونے والے تمام مقابلوں سے قبل اس فارورڈ کھلاڑی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

2 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

2 hours ago

Government Is Ready For A Discussion On The SIR: حکومت ایس آئی آر پر بحث کے لیے تیار ہے، وزیر داخلہ امت شاہ کا اپوزیشن کو چیلنج

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کے معاملے پر…

3 hours ago