اسپورٹس

Jay Shah’s term as the president of ACC: تیسری بار ایشن کرکٹ کونسل کے صدر بنائے گئے جئے شاہ

ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دراصل، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر فی الحال برقراررہیں گے۔ جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی ہے۔سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے جے شاہ کا نام تجویز کیاتھا۔سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے جے شاہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز پیش کی۔ اس سے پہلے بھی شمی سلوا نے جئے شاہ کا نام آگے بڑھایا تھا۔ اس کے بعد دیگر تمام اراکین نے متفقہ طور پر جئے شاہ کے نام کی منظوری دی۔

 جے شاہ نے جنوری 2021 میں پہلی بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالاتھا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کی باگ ڈور سنبھال رہے تھے۔آپ کو بتادیں کہ اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس انڈونیشیا کے بالی میں جاری ہے۔ اس اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ممبران شرکت کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کے علاوہ اس میٹنگ میں میڈیا رائٹس پر بات چیت جاری ہے۔

 ساتھ ہی اس سے قبل ایشیا کپ کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا تھا۔ دراصل ایشیا کپ 2025 ون ڈے کے بجائے ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ تاہم ایشیا کپ 2024 ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا گیا۔ اس کی میزبانی سری لنکا نے کی۔ ساتھ ہی یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایشیا کپ 2025 عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

40 minutes ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

1 hour ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

2 hours ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

4 hours ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

5 hours ago