اسپورٹس

Mohammad Siraj On Manchester Test: محمد سراج نے جسپریت بمراہ سے متعلق کیا بڑا انکشاف، بتادی مینچسٹر ٹسٹ کی حقیقت

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کا چوتھا میچ 23 جولائی سے کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ مینچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے پہلے محمد سراج نے کنفرم کردیا ہے کہ جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹسٹ میچ کھیلتے ہوئے نظرآئیں گے۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت سیریز میں 2-1 سے پیچھے ہے۔ اس نظریے سے جسپریت بمراہ کا اس میچ میں کھیلنا کافی ضروری بھی بن جاتا ہے۔

چوتھے ٹسٹ میں کھیلیں گے جسپریت بمراہ؟

تندولکر-اینڈرسن سیریز کی شروعات سے ہی طے ہوگیا تھا کہ بمراہ انگلینڈ کے خلاف پانچ میں سے صرف تین ٹسٹ میچ کھیلیں گے۔ جسپریت بمراہ کا ورک لوڈ مینیج کرنے کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا تھا تاکہ وہ ایک بار پھر سے چوٹ کا شکارنہ بن جائیں۔ بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد دوسرے میچ میں انہیں آرام دیا گیا، پھر لارڈس ٹسٹ میں جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی۔

محمد سراج نے کیا کہا؟

اس کے بعد ان کے چوتھے ٹسٹ میچ میں کھیلنے پر تعطل برقرار تھا، لیکن اب محمد سراج نے کنفرم کردیا ہے کہ جسپریت بمراہ چوتھے ٹسٹ میں کھیلیں گے۔ پریس کانفرنس میں محمد سراج نے بتایا، ‘جسی بھائی تو کھیلیں گے۔ ہمارے ایکویشن بگڑ رہے ہیں، لیکن ہمیں اچھے ایریاز میں بال ڈالنے کی ضرورت ہے۔ پلان سمپل ہے۔ اچھے ایریا میں ڈالتے رہو۔’

ارش دیپ کی چوٹ پر بھی دیا اپڈیٹ

 ارش دیپ سنگھ پہلے ہی زخمی ہوکر چوتھے ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد خبرآئی تھی کہ آکاش دیپ بھی چوٹ کی وجہ سے چوتھا ٹسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔ آکاش دیپ سے متعلق بھی محمد سراج نے بڑا اپڈیٹ دیا۔ حالانکہ محمد سراج نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کھیلیں گے یا نہیں۔ لیکن سراج نے کہا کہ آکاش دیپ کو گروئن انجری ہے، اس نے آج گیند بازی کی، اب باقی فیزیوز دیکھیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس کا مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

1 hour ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

2 hours ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

4 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

4 hours ago