(تصویر: ٹی این آئی ای)
اندور میں رہنے والے ایک بنگالی مورتی بنانے والوں کو آنے والے گنیش پوجا تہوار کے لیے جدید طرز اور بھگوان گنیش کی متنازعہ مورتیاں بنانے پر بجرنگ دل کے لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاع کے مطابق کم از کم تین بنگالی مورتی بنانے والوں کو، جن کی شناخت چندر ناتھ پال، راجو پال اور رتن لال پال کے طور پر کی گئی ہے، اتوار کی شام کھجرانہ علاقے میں پراوین دریکر اور لکی رگھوونشی کی قیادت میں بجرنگ دل کے لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹی این آئی ای کی خبر کے مطابق بنگالی مورتی بنانے والوں کی جانب سے تیار کی گئی گنیش کی مورتی میں، انھیں اپنے ہاتھوں میں خواتین کو تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر بجرنگ دل ناراض ہے اور اس کے کارکنان نے تین مورتی بنانے والوں کے منہ کالا کیے اور پھر انھیں اندور کے کھجرانہ پولیس اسٹیشن لے گئے۔ اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو میں تین بنگالی مورتی سازوں کو پولیس اسٹیشن کے احاطے میں بجرنگ دل کے لوگوں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ 1.51 منٹ کی ویڈیو میں تینوں بت سازوں کے چہرے پر سیاہی دیکھی جا سکتی ہے۔
مورتی سازوں نے کہا ہم نے مورتی گاہکوں کی دی گئی تصویر کے مطابق بنائی
وہیں مورتی سازوں کا کہنا ہے کہ وہ بھگوان گنیش کی یہ مورتیاں صرف اندور کے گاہکوں (کچھ گنیش پوجا منتظمین) کی دی گئی تصویروں کے مطابق بنا رہے ہیں۔ مورتی بنانے والوں کو ان دونوں مورتیوں کے لیے معافی مانگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ بجرنگ دل کے ایک رکن نے کہا کہ ’’تم نے بھگوان گنیش کی بانہوں میں خواتین کو دکھا کر تمام حدیں پار کر دی ہیں۔‘‘
واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے دی نیو انڈین ایکسپریس نے ایڈیشنل ڈی سی پی (اندور) امریندر سنگھ کے حوالے سے بتایا کہ ’’تین مورتی بنانے والوں کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کئی مورتی بنانے والوں نے پچھلے کئی سالوں سے اندور کو اپنا گھر بنایا ہے اور بنگالی چوراہا جیسے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ اندور میں ایسے 50 سے زیادہ مورتی سازوں کی موجودگی کو ذہن میں رکھتے ہوئے بجرنگ دل کے لوگوں نے ان کی باقاعدہ پولیس تصدیق کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
۔بل گیٹس نے این بی سی کی کرسٹن ویلکر سے گفتگو میں کہا، ’’اے آئی…
29 جون کو سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی کے حوالے سے…
کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…
فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…