سپر 8 کے میچز شروع ہو گئے ہیں۔ جس میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ نے اپنے پہلے میچز جیت لیے ہیں۔ اب بھارت اور افغانستان 20 جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔ چونکہ بھارت بمقابلہ افغانستان میچ پر بارش کا سایہ بنا ہوا ہے ، لیکن اگر میچ بخوبی گزرا تو فیصلہ بھارت کے حق میں نظر آتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت بغیر کوئی میچ ہارے سپر 8 میں آگیا ہے ،جب کہ افغانستان کی واحد شکست ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوئی ہے۔ ایسے میں لوگوں کو یہ جاننے میں دلچسپی ہوگی کہ کیا ہندوستان کو کبھی اپنے پڑوسی ملک سے شکست ملی ہے ؟
کیا ہندوستان کبھی افغانستان سے ہارا ہے؟
2010 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان پہلا T20 میچ کھیلا گیا تھا جس میں ٹیم انڈیا نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 7 اور میچ ہوئے ہیں جن میں سے ایک کو چھوڑ کر تمام میں ٹیم انڈیا نے فتح حاصل کی ہے۔ وہ ایک میچ منسوخ ہو گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ اب تک ہندوستان اور افغانستان کل 8 بار آمنے سامنے آچکے ہیں، جس میں ٹیم انڈیا کبھی نہیں ہاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 2024 میں سیریز ہوئی تھی ،جس میں ہندوستانی ٹیم نے 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔
بھارت اور افغانستان کے درمیان آخری معرکہ میں 2 سپر اوور
بھارت اور افغانستان کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ رواں سال جنوری میں کھیلا گیا تھا۔ روہت اینڈ کمپنی نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کی تھی۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 212 رنز بنائے تھے ۔جب کہ جواب میں افغانستان بھی اتنے ہی رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ میچ بہت سنسنی خیز تھا، اس لیے نتیجہ کے لیے سپر اوور کا سہارا لیا گیا۔ سپر اوور میں دونوں ٹیموں نے 16 رنز بنائے تو سب حیران رہ گئے۔ اسی وجہ سے نتیجہ کا تعین کرنے کے لیے دوسرا سپر اوور کرایا گیا ۔جس میں بھارت کو فتح نصیب ہوئی۔
وراٹ اور روہت نے سنچریاں اسکور کی ہیں
افغانستان کے خلاف میچز کی بات کریں تو ہندوستان آج تک ہمیشہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں جیت حاصل کی ہے۔ ٹیم انڈیا کے دو سب سے مضبوط ستون کہے جانے والے روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے اس ٹیم کے خلاف ٹی 20 میچوں میں سنچریاں بنائی ہیں۔ اس سال دو سپر اوورز والے میچ میں روہت شرما نے 69 گیندوں میں 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ وہیں وراٹ کوہلی نے 2022 کے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف 61 گیندوں پر 122 رنز بنائے تھے۔ ایسے میں امید کی جا سکتی ہے کہ روہت اور وراٹ یقینی طور پر سپر 8 میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…