آئرلینڈ نے ہندوستان کو 34 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ یہ ٹی-20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بارہے، جب آئرلینڈ نے ٹیم انڈیا کوہرایا ہے۔ بطورکپتان شرے یس ایئرکی بہت خراب شروعات ہوئی ہے، کیونکہ وہ پہلی بارٹی-20 میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔ آئرلینڈ کے ذریعہ ملے 183 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 148 رنوں پرسمٹ گئی۔ گزشتہ 17 سال میں آئرلینڈ نے پہلی بارہندوستان کو ٹی-20 میچ میں ہرایا ہے۔
ہندوستانی ت یم کی یہ ہاراس لئے بھی شرمناک ہے کیونکہ وہ پورے 20 اووربلے بازی بھی نہیں کرپائی۔ ہندوستانی ٹیم 7 گیند پہلے ہی آل آوٹ ہوگئی۔ ٹیم انڈیا کے لئے صرف ابھیشیک شرما ہی بڑی اننگ کھیل پائے، جنہوں نے 20 گیندوں میں 50 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ابھیشیک شرما نے اس اننگ میں 7 چوکے اور2 چھکے لگائے۔
17 سال میں پہلی جیت
ٹی-20 کرکٹ کی تاریخ میں ہندوستان اورآئرلینڈ کا سب سے پہلا میچ 2009 میں ہوا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ 17 سال میں دونوں ٹیم 8 بارآمنے سامنے ہوئی تھیں، لیکن ہربار ٹیم انڈیا یکطرفہ اندازمیں جیت حاصل کرتی رہی ہے، مگر26 جون، 2026 کی تاریخ آئرلینڈ ٹیم ہمیشہ یاد رکھے گی، کیونکہ اسی دن ٹی-20 میں اس کا ہندوستان کے خلاف ہارکا قحط ختم ہوا۔
شرے یس ایئرکی شرمناک شروعات
ٹی-20 فارمیٹ میں اب تک مہندرسنگھ دھونی، وراٹ کوہلی، روہت شرما اور سوریہ کمار یادو ہندوستانی ٹیم کے فل ٹائم کپتان رہے ہیں۔ شرے یس ایئر ٹی-20 ٹیم کے پانچویں فل ٹائم کپتان بنے ہیں، لیکن ان کے کپتانی کیریئر کی شروعات بہت خراب رہی۔ پہلے ہی میچ میں اس ہندوستانی ٹیم کوہارملی، جو کچھ ماہ پہلے ہی ٹی-20 ورلڈ کپ کا خطاب جیت کرآ رہی ہے۔ شرے یس ایئرانفرادی طورپربھی کچھ کمال نہیں کرپائے۔ انہوں نے 7 گیندوں میں صرف 3 رن بنائے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…
دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…
ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…
صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…