قومی

Woman Constable Suspended: بزرگ فریادی منت سماجت کرتا رہا، میز پر پاؤں رکھ کر موبائل میں مصروف خاتون کانسٹیبل،عوامی غصے کے بعد معطل

راجستھان کے ضلع ڈونگرپور کے بچھیواڑا تھانے سے سامنے آنے والی ایک شرمناک تصویر نے پولیس کی حساسیت کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ عوام کی خدمت کا دعویٰ کرنے والی پولیس عام شہریوں کے ساتھ کس رویے کا مظاہرہ کرتی ہے، اس کی واضح جھلک اس وائرل تصویر میں دیکھی جا سکتی ہے۔تصویر میں ایک خاتون پولیس اہلکار کسی “مہارانی” کے انداز میں تھانے کو اپنا ڈرائنگ روم سمجھ کر بیٹھی ہوئی نظر آتی ہیں، جبکہ ان کے سامنے ایک بے بس بزرگ فریادی انصاف کی امید لیے بیٹھا ہے۔

رعب و دبدبے کا مظاہرہ

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر نے پولیس کے رویے پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

شاہانہ انداز میں بیٹھی رہی کانسٹیبل

خاتون کانسٹیبل رینا گرگ کرسی پر پیچھے کی طرف جھک کر بیٹھی تھیں اور دونوں پاؤں سرکاری میز پر رکھے ہوئے تھیں۔ ان کے سامنے ایک کمزور اور عمر رسیدہ شخص اپنی فریاد لے کر بیٹھا تھا، جو تھانے میں انصاف کی امید سے آیا تھا، مگر اسے مبینہ طور پر بے اعتنائی اور تذلیل کا سامنا کرنا پڑا۔بزرگ فریادی اپنی تکلیف بیان کرنے کی کوشش کرتا رہا، لیکن خاتون کانسٹیبل نے اس کی طرف دیکھنا بھی گوارا نہ کیا اور مسلسل اپنے موبائل فون میں مصروف رہیں۔

عوام میں شدید غصہ

جیسے ہی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، عوام میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ ٹیکس دہندگان نے پولیس محکمہ سے سوال کیا کہ کیا تھانے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہیں یا پھر غیر ذمہ دار اہلکاروں کے آرام کرنے اور اپنی دھونس جمانے کے لیے؟سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس طرح کا رویہ عوام کا پولیس پر اعتماد بری طرح مجروح کرتا ہے۔

عوامی دباؤ کے بعد معطلی

عوامی ردعمل کے بعد ڈونگرپور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) منیش کمار نے فوری مداخلت کی۔ انہوں نے اس رویے کو سنگین نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور پولیس کے وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے خاتون کانسٹیبل رینا گرگ کو فوری طور پر معطل (سسپنڈ) کر دیا اور واقعے کی محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اگرچہ کارروائی کر دی گئی ہے، لیکن سوال اب بھی برقرار ہے کہ کیمرے میں یہ منظر قید ہونے سے پہلے نہ جانے کتنے فریادی روزانہ اسی طرح کے رویے کا شکار ہوتے رہے ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Former Captain Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے 15 ماہ بعد جڑا بین الاقوامی سنچری، زمبابوے کے خلاف 126 رنز کی شاندار اننگز

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ہرمن پریت کور نے دوسرے ون ڈے میں…

16 minutes ago

Bangladesh Port Contract: بنگلہ دیش نے بندرگاہ کا ٹھیکہ ڈنمارک کے مارسک گروپ کو دیا، چین کے پلان کو جھٹکا

چٹاگانگ بندرگاہ کے لادیا کنٹینر ٹرمینل کے لیے 30 سالہ معاہدہ، چین پر مکمل انحصار…

28 minutes ago

Daler Mehandi Controversy: اتراکھنڈ تنازع کے بعد دلیر مہندی کے خاندان میں تناؤ، بیٹے گوردیپ نے کہا- پورا خاندان ذہنی دباؤ میں ہے

سبودھ اونیال کے ساتھ تنازع پر گوردیپ مہندی کا پہلا ردعمل، کہا والد کی باتوں…

1 hour ago

Malikarjun Kharge Controversial Remarks: پہلے ماں، اب وزیر اعظم مودی کے والد پر تبصرہ، ملیکارجن کھڑگے کے بیان پر سیاسی ہنگامہ

پٹنہ میں کانگریس صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے،…

2 hours ago